Author: saqib

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ایف آئی اے نوٹسز اور ہراساں کئے جانے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جرم کی ریکارڈنگ موجود ہے لیکن آپ ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے؟ اٹارنی جنرل صاحب یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ان کو ہٹا دیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد سے…

Read More

کویت سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات عادل السعدون نے ماہ رمضان کے پہلے دن سے متعلق پیش گوئیوں کے حوالے سے نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ عرب دنیا میں آج پہلا روزہ ہے لیکن عادل السعدون کا کہنا ہے چاند 11 مارچ کی شام نظر آئے گا اور رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا۔ العریبیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پراپنے آفیشل ہینڈل پر کی گئی پوسٹ میں کویتی ماہر فلکیات نے لکھا کہ ، ’یکم رمضان مبارک فلکیاتی اعتبار سے 11 مارچ کو ہے لیکن شرعی نقطہ نظرکے مطابق…

Read More

اسلام آباد: جسٹس نعیم افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر…

Read More

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کے کیس میں خاور مانیکا کو وکیل مقرر کرنے کے لیے آج ساڑھے 12 بجے کا وقت دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے کہا…

Read More

لاس اینجلس: دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پر بنی فلم ’اوپن ہیمر‘ نے 96 ویں آسکر ایوارڈزمیں 7 ایوارڈز جیت لیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فلم اوپن ہیمر کے اداکار کیلین مرفی کو بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ فلم نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈرز بھی اپنے نام کیے۔ حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی اور بزنس کرنے والی فلم ” باربی” آسکر ایوارڈز کی صرف…

Read More

اداکارہ ماہرہ خان کی گزشتہ روز برقعے میں تصاویر وائرل ہوئیں جن میں انہیں رکشے میں بازار جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ماہرہ پاکستان کے تاریخی شہر بہاولپور میں برقع پہن کر رکشے میں گھوم رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ماہرہ کے میک اپ آرٹسٹ ظہیر بابر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔ ماہرہ خان اپنی ٹیم کے ہمراہ بہاولپور کے بازار میں آزادی سے گھومتی اور خریداری کرتی رہیں لیکن برقعے میں ہونے کے باعث انھیں کوئی پہچان نہیں سکا۔ گفتگو کے دوران ان کے…

Read More

یورپ جانے کے چکر میں ایجنٹس کے ہاتھوں متعدد بھارتی باشندے روس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ روسی فوج نے انہیں یوکرین جنگ کی بھٹی میں جھونک دیا ہے۔ اب چند نیپالی بھی منظرِ عام پر آئے ہیں۔ چار نیپالیوں کو ایجنٹس نے روسی فوج کے حوالے کردیا جو اب یوکرین جنگ کے محاذوں پر ’خدمات‘ انجام دے رہے ہیں۔ ان نیپالیوں نے بھارتی حکومت کو ایک وڈیو بھیجی ہے جس میں روتے ہوئے التجا کی گئی ہے کہ انہیں یقینی موت سے بچایا جائے۔ ان نیپالی باشندوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس جنگ سے نکالنے…

Read More

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ انٹر بینک میں لین دین کے دوران ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ صبح کے وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278.75 روپے پر آگئی۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ صبح کے وقت دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس 190 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار990 ہوگیا۔

Read More

فلمی دنیا کے معتبر ترین اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) کی تقریب کیلیفورنیا کے ڈولبی تھیٹر میں جاری ہے۔ 96 ویں آسکر ایوارڈز 2024 میں کل 23 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جا رہے ہیں۔ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایما اسٹون لے اڑیں۔ تقریب سے قبل فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب سے قبل فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، مظاہرین کی جانب سے قریبی روڈ بلاک کردیے جانے کے باعث آسکر ایوارڈ کی تقریب کا آغاز تاخیر سے ہوا۔ فلسطین کے حامیوں کے احتجاج…

Read More

صدر مملکت آصف علی زرداری نےاپنی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو ملک کی ’خاتونِ اول‘ کادرجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر زرداری آصفہ بھٹو کو پاکستان کی خاتون اول قرار دیں گے۔ اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ سرکاری اعلان کے بعد آصفہ بھٹو زرداری کو خاتون اول کے مطابق پروٹوکول اور مراعات دی جائیں گی۔ وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی صاحبزادی ہوں گی کیونکہ عموماً یہ عہدہ اہلیہ کو تفویض کیا جاتا ہے تاہم صدر کی اہلیہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بیمظیر بھٹو…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو رات گئے رہا کر دیا گیا۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ سمیت 20 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اچھرہ مین روڈ پر احتجاج کرتے گرفتار کیا تھا۔ تاہم اب پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور سردار لطیف کھوسہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

Read More

مکہ معظمہ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی ۔ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی۔ مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی۔ مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روزانہ ٹرین سروس چلائی جائے گی۔ شاہ سلمان بن…

Read More

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری آج سہ پہر 3 بجے وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا حجم 12 سے 14 اراکین تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے، وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا…

Read More