Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

گاڑیاں بنانے والے پاکستانی اداروں میں قیمتیں گھٹانے کی دوڑ

By saqibمارچ 16, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انڈس موٹرز کے بعد ہونڈا اٹلس کارز نے بھی قیمتیں گھٹانے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو ادارے نے اپنے ماڈل سٹی کے مختلف ویریئنٹس پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کیا۔

انڈس موٹر کمپنی نے ٹویوٹا یارس کاروں پر قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ سے ہوا ہے۔

دی سٹی ایم ٹی آئی پوائنٹ ٹو ایل کی نئی قیمت 50 ہزار کی کمی کے بعد 46 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔ کمپنی نے دی سٹی سی وی ٹی ون پوائنٹ ٹو ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی کمی کی ہے۔ نئی قیمت 46 لاکھ 89 ہزار روپے ہوگی۔

اس سے قبل ٹویوٹا نے نے یارس سیڈان لائن اپ کے لیے قیمت میں 73000 سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے تک کی کمی کی تھی۔

دونوں اداروں کی طرف سے یہ اقدام حال ہی میں 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر 25 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیے جانے کے حالیہ فیصلے کے جواب میں ہے۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمٹیڈ کے تجزیہ کار محمد ابرار پولانی نے کہا ہے کہ ہونڈا موٹر کمپنی کا قیمتیں گھٹانے کا فیصلہ ٹویوٹا کی حکمتِ عملی سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس کا مقصد بھی 1400 سی سی اور 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کٹوتی سے بچنا ہے۔

حکومت کی طرف سے سیلز ٹیکس بڑھانے کے فیصلے کا آٹو انڈسٹری پر گہرا اثر مرتب ہوا ہے۔

ابتدائی طور پر یہ فیصلہ 1400 سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کے لیے تھا۔ 1400 سی سی سے کم کی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد کی سطح پر رہنا تھا۔

ایس یو وی بنانے والے اداروں کی 1400 سی سی سے کم کی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس ٹالنا ممکن نہ ہو پایا۔ 40 لاکھ روپے کی حد نے ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے ماڈلز کو بھی لپیٹ میں لیا۔

سود کی بلند شرح اور لاگت میں اضافے کا پاکستان کے آٹو سیکٹر پر گہرا منفی اثر مرتب ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں قیمتیں بڑھی ہیں اور فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ملک میں کاروں کی مجموعی فروخت 59699 رہی۔ یہ گزشتہ برس کی اِسی مدت کے دوران کی فروخت سے 41 فیصد کم تھی۔ تب ایک لاکھ ایک ہزار 426 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔ مالی سال 2022-23 کے دوران بھی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی تھی۔ تب 56 فیصد کی کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 879 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.