تازہ تر ین

ہمارا سارا فوکس عمران خان کی رہائی پر ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اُمید ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق انصاف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کا جیل میں القادر کیس تھا، وہ بھی ہم اٹینڈ نہیں کر سکے، ہم جس کیس میں آئے ہیں اس میں جج ہی موجود نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تفتیشی افسر ابھی تک تفتیش نہیں کر پائے، یہ بوگس کیسز ہیں جو ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv