Author: admin

کینیڈا میں 9 ماہ قبل خالصتان تحریک کے لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کی فوٹیج منظرِعام پر آگئی۔ کینیڈا نے الزام لگایا تھا کہ یہ قتل بھارتی ایجنٹس نے کیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی در آئی تھی۔ ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں سرے کے مقام پر قتل کیا گیا تھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاکی رنگ کے منی ٹرک میں ہردیپ سنگھ نِجر کو ایک پارکنگ لاٹ کے مین گیٹ پر قتل کیا گیا۔ سفید کار میں بیٹھے ہوئے قاتلوں نے منی…

Read More

لاہور: پاکستان ریلوے کا اربوں روپے سالانہ کما کر دینے والی ملک بھر میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ جب کہ ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کو دینے کیلیے ٹینڈر بھی جاری کردیا گیا۔ پاکستان ریلوے نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں چلنے والی مزید 16مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کردیا رواں ماہ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی بڈنگ کے بعد یہ مرحلہ مکمل کیا جائے گا جو ٹرینیں آوٹ سورس کی جارہی ہیں وہ پاکستان ریلوے کو سال کا 12 ارب60کروڑ روپے سے زائد کا…

Read More

کراچی: یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔ کراچی میں تعینات یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا تسلسل برقراررہیگا جب کہ پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔ قونصل جنرل کی جانب سے اطراف میں مقیم 3ہزارخاندانوں میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن تقسیم کیاگیا،یواے کی جانب سے کاٹھورکے علاوہ دیہی سندھ کے علاقوں ساکرو، کدن واری، خیرپور اورلاڑکانہ کے 13 ہزار خاندانوں کے علاوہ بلوچستان میں بھی راشن تقسیم کیا جائیگا۔…

Read More

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں رمضان تک جنگ بندی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ممکنہ کشیدگی اور تشدد بڑھنے پر تشویش ہے۔ غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تشدد اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ رمضان کے آغاز تک غزہ میں جنگ بندی ہونا مشکل ہے۔ دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ حماس غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو مکمل طور پر…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا اپنی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان کے ساتھ پہلا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، یہ اشتہار اداکار کے بڑے بیٹے آریان خان کے کلاتھنگ برانڈ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کیا ہے، باپ بیٹی کی اس جوڑی نے آریان خان کے لگژری اسٹریٹ ویئر کلاتھنگ برانڈ ‘D’Yavol X’ کی نئی اشتہاری ویڈیو میں ساتھ کام کیا ہے جس کی ویڈیو کنگ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔ میگا اسٹار نے 8…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے لیے ہروقت تیار رہنا چاہیے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رحیم یار خان کے قریب تربیتی علاقے میں فیلڈ ایکسرسائز کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مشق شمشیر صحر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل سمیت مختلف عناصر کے مربوط فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ مشق میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ آرمی چیف نے مشق کے علاقے…

Read More

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دھرم شالہ ٹیسٹ میچ کے دوران ایک ٹیسٹ سیریز میں 100 سے زائد چھکے جبکہ فاسٹ بولر نے 700 وکٹیں حاصل کرلیں۔ سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جونی بیئرسٹو نے چھکا لگا کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا جبکہ جیمز اینڈرسن نے کلدیپ یادیو کی وکٹ لیکر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے 700 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل سری لنکا کے اسپنر متھیا مرلی دھرن نے 800 اور آسٹریلیا کے شین وارن نے 708 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا تاہم اینڈرسن بطور فاسٹ…

Read More

اسلام آباد: صدارتی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے بعد جماعت اسلامی بھی غیر جانبدار ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ سینیٹ میں جماعت اسلامی کے واحد رکن سینیٹر مشتاق احمد خان پولنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ اسی طرح سندھ اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدرکے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ محمد فاروق نے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا، ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مجید بادینی اور حق د و…

Read More

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی رکن پارلیمنٹیرین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ سینیٹر فیصل سلیم آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے پارلیمنٹری بورڈ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ دنیا بھر کے 140ممالک پارلیمنٹری نیٹ ورک آن آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے رکن ہیں۔پارلیمنٹری نیٹ ورک غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام سے متعلق ریفارمز کی سفارشات مرتب کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل سلیم مارچ 2021میں ایوان بالا کے رکن بنے تھے اور ان کی مدت مارچ 2027کو ختم ہو رہی ہے۔

Read More

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکاری کی دُنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زارا نور عباس نے حال ہی میں اداکار و میزبان یاسر حسین کے شو ‘پِک اینڈ ڈراپ’ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایوارڈ شوز کی حقیقت سے پردہ اُٹھایا اور ساتھ ہی مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کی۔ اداکارہ نے کہا کہ تمام ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اداکاروں کو پہلے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اُنہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اسی لیے وہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اور…

Read More

امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کے لیے امداد کی ترسیل جاری ہے۔ عارضی بندر گاہ کی تعمیر میں کئی ہفتے لگیں گے۔ امریکی فوج اردن کے تعاون سے شمالی غزہ میہں خوراک کے پیکٹ سی ون تھرٹی کے ذریعے گرا رہا ہے۔ گزشتہ روز تیسری کھیپ میں غزہ کے باشندوں کے لیے خوراک کے 38 ہزار سے زائد پیکٹ گرائے گئے۔ ان پیکٹوں میں خوراک، پانی اور دوائیں شامل ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے افسران نے کہا ہے کہ طیاروں سے امداد گرانا بہت مہنگا پڑتا ہے۔ امریکا غزہ کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کی…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی محمود اچکزئی کی درخواست مسترد کردی۔ صدارتی الیکشن کے التوا کی استدعا پر الیکشن کمیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو منتخب کیا۔ واضح رہے…

Read More

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ ملک کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ آج قومی و صوبائی اسمبلیوں میں کی جا رہی ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی ہال کا انتظام الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا گیا تھا جب کہ آج صبح ہی سےقومی اسمبلی ہال کے دروازے الیکشن کمیشن کی جانب سے بند کردیے گئے تھے۔ صدارتی انتخاب سے متعلق طریقہ کار اور ارکان کی رہنمائی کی ہدایات آویزاں کردی گئی تھیں جب کہ قومی اسمبلی ہال کے اطراف پارلیمنٹ کی سکیورٹی کے بھی خاطر خواہ انتظامات مکمل…

Read More