Author: admin

 پشاور: صحت کارڈ میں  میں بے قاعدگیوں سے متعلق رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی۔  صحت کارڈ میں  میں بے قاعدگیوں سے متعلق رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق صحت کارڈ کے تحت آپریشن کی مد میں 3 کروڑ روپے چھوٹے نجی اسپتال نے وصول کیے۔ ایک ہی بیماری کے 773 آپریشن بھی نجی اسپتال میں کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری اسپتال میں سہولت کے بجائے نجی اسپتال کو ترجیح دی گئی۔ دیر بالا اسپتال میں ایک سال کے دوران 2602 آپریشن کیے گئے۔ حیران کن طور پر اپینڈکس کے 1826 آپریشن کیے…

Read More

 لاہور: پنجاب بھر میں 11 تا 14 مارچ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان کے مطابق 11 سے 14 مارچ کے دوران صوبے بھر میں طوفانی بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان کے مطابق طوفانی بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے، اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے انتظامیہ کو 24 گھنٹے چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ غیر یقینی صورت حال سے…

Read More

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے مشترکہ دھڑ رکھنے والے پاکستانی بچوں کے لیے طبی معاونت کی پیشکش کی ہے۔ سعودی سفیر نے یہ پیشکش پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید طارق محمودالحسن سے ملاقات میں کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی سفیر نے دھڑ سے جڑے ہوئے بچوں کو، جنہیں تکنیکی اصطلاح میں پی بی ایم کہا جاتا ہے، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے تعاون سے چلائے جانے والے اسپتال میں جدید ترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں اپنے شعبے کے ماہر…

Read More

پیپلز پارٹی کی جانب سے مثبت اشارے ملنے کے بعد حکمران اتحاد کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) نے پی پی کے وزرا کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اس معاملے پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ملک کو درپیش معاشی چینلجز کے پیش نظر دونوں بھائیوں نے پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیشرفت پیپلز پارٹی کی جانب سے کابینہ میں شمولیت کا اشارہ دیئے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔ پیپلز…

Read More

نوشہرہ رشکئی انٹرچینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ لاہور سے پشاور جانے والی مسافر بس حادثے میں 14 خواتین سمیت 32 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان لڑائی کے دوران تیز رفتار بس بے قابو ہو کر موٹر وے پر الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں…

Read More

اسلام آباد میں ن لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی گئی۔ قائد ن لیگ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے۔ غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے اہم بیٹھک میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف…

Read More

جرمن شہر فرینک فرٹ پہلی بار رمضان المبارک کے مہینے کو خوش آمدید کہنے جا رہا ہے، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ بھی مکمل تیاری کر رہی ہے۔ Frankfurt شہر کی معروف اسٹریٹGrosse Bockenheimer Strasse جو کہ Fressgass کے طور پر جانی جاتی ہے، اس اسٹریٹ کی شہرت کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں کیفے اور ریستوران موجود ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق فرینک فرٹ شہر کی اس اسٹریٹ کو 10 مارچ سے 9 اپریل تک رمضان المبارک کے پیش نظر سجایا جائے گا۔ اس حوالے سے چراغاں بھی کیا جائے گا، جس کے لیے آدھے چاند،…

Read More

ماسکو: امریکا نے خبردار کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حملے ہو سکتے ہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ روسی دارالحکومت میں انتہا پسند حملے کر سکتے ہیں۔ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ماسکو میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر روس سے واپس روانہ ہوجائیں۔ امریکی سفارت خانے نے ماسکو میں ممکنہ حملوں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم عوام…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار مریم نواز کی آڈیو کا ثبوت دیں ورنہ قانون کا سامنا کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، یہ نہ پی ٹی آئی رکن ہیں اور نہ ہی سنی اتحاد کی۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی کے تقدس کا خیال رکھنا سب ارکان کا فرض ہے، اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز…

Read More

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور تیمور جھگڑا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق تیمور جھگڑا سے ہونے والی ملاقات میں علی امین گنڈا پور نے انھیں صاف جواب دیا کہ ’میں نے کابینہ تشکیل نہیں دی بلکہ بانی پی ٹی آئی نے منظوری دی‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آپ کو بھی کابینہ میں شامل کرسکتا ہوں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کا سپاہی ہوں، وہی کروں گا جو وہ کہیں گے۔

Read More

کراچی: عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرنے والے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ بھارتی پروڈیوسر و ہدایتکار ایکتا کپور نے ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کے لیے اُن سے یا چینل سے اجازت نہیں مانگی۔ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایکتا کپور نے بھارت میں ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے اُنہوں نے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی…

Read More

قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کیساتھ اپنی لڑائی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کو دیئے گئے پوڈ کاسٹ انٹرویو کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے خود کو درست ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ٹیم میٹنگ میں ہم جانتے ہیں کہ کیا کہنا ہے اور کیا نہیں۔ بابر اور میں پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہمارے تعلقات ایک خاندان کی طرح ہیں جو اپنی چیزیں خود سلجھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ایسے پیش کیا جاتا ہے کہ بابراعظم اور میرے درمیان…

Read More

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔ شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور…

Read More