میونخ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے آنے والے مہینوں میں اپنے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک “غیر معمولی موقع” ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے میونخ میں ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پینل ڈسکشن میں کہا کہ عرب ممالک کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے احیاء کے لیے حقیقی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کی نمائندگی مزید مؤثر ہوسکے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ عملی طور پر ہر عرب ملک اب سیکیورٹی کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر اسرائیل کی موجودگی کو تسلیم کرنا چاہتا ہے تاکہ تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے۔انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اب فلسطینی ریاست کے قیام اور تعلقات کی بحالی پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ضروری ہے اور یہ خود اسرائیل کی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے امریکا کی تمام کوششیں ناکام نظر آرہی ہیں کیوں کہ سعودی عرب آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کی بحالی سے صاف انکار کرچکا ہے۔جس کے بعد امریکا بھی اسرائیل کو فلسطینی ریاست کے قیام پر راضی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یورپی ممالک سمیت قطر، اردن اور مصر بھی اس کی حمایت کر رہے ہیں لیکن اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

