تازہ تر ین

پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا

ملتان: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کا آغاز شام سات بجے ہوگا جہاں شائقین کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ اسلام یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز رواں ٹورنامنٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو فتح حاصل ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کیخلاف فتح حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیت کر جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پُر امید ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv