Author: admin

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی نے ملتان میں جلسے کےلئے پی ایس ایل فائنل جیسی سکیورٹی کا مطالبہ کردیا۔بلاول ہا و¿س میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظورکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو سکیورٹی دی جاسکتی ہے تو ملتان میں پیپلزپارٹی کوکیوں نہیں؟انھوں نے کہاکہ ہم نے بھی تو ٹھٹھہ میں وزیراعظم کو سکیورٹی فراہم کی تھی۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کی مدت دو سال اس لئے رکھی گئی تھی کہ کارکردگی دیکھ کر توسیع کی جائے۔ انہیں بناتے وقت اے پی سی بلائی…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک)کابل حکومت نے پاک افغان تناﺅ کم کر نے اور طورخم سرحد کھلوانے کیلئے جمعیت علماءاسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مدد مانگ لی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیل وال نے بتایا کہ جمعیت علماءاسلام( ف )کے سربراہ فضل الر حمان سے ملاقات ہوئی ہے اور اس موقع پر افغانستان میں جاری جنگ کے دوران مسلمانوں کے ہاتھوں مسلمانوں کو مارنے کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔ عمر زخیوال نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاک افغان کشیدہ تعلقات اور اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ…

Read More

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعہ کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع دو سالوں کے لئے آئین و قانون میں ترامیم کے دو الگ الگ بلز پیش کردیئے گئے‘ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتی اتحادی جمعیت علماءاسلام (ف) نے دونوں بلز کی مخالفت کردی،فوجی عدالتوں کے لئے آئین میں 28ویں ترمیم ہوگی جب کہ آرمی ایکٹ میں ضروری رد بدل ہوگا ، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین بھی ایوان سے باہر تھے، نئی ترامیم کے تحت ریاست کے خلاف سنگین کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف مقدمات بلا تفریق فوجی عدالتوں کے سپرد…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہبازتاثیر نے فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی، تفصیلات کے مطابق شہباز تاثیر نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر فلم بنائی گئی تو وہ خود اس میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ وہ اپنے اغواءپر بننے والی فلم میں ہیرو بننا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ کردار ان سے بہتر کوئی بھ نہیں سمجھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیونارڈو ڈی کیپریو ان کے پسندیدہ اداکاہ ہیں اوروہ اس کو ٹویٹرپرکہیں گے کہ یہ فلم کرنے آو¿۔

Read More

اسلام آباد ( ملک منظور احمد) وزےر اعظم نواز شرےف نے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لےگ (ن) کو فعال اور متحرک بنانے کےلئے پارٹی کے ناراض رہنماﺅں اور کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کےلئے سےنئررہنماﺅں پر مشتمل کمےٹےاں بنانے کا فےصلہ کےا ہے ۔ مسلم لےگ (ن) کے سرکردہ وہ قائدےن جو پارٹی اختلافات کی وجہ سے گھروں مےں خاموش بےٹھے ہےں ان کو دوبارہ مسلم لےگ (ن) مےں شامل کرکے پارٹی مےں اہم ذمہ دارےاں دی جائےں گی ۔ وزےر اعظم نے مسلم لےگ (ن) کی تنظےم نو کےلئے مرکزی مجلس عاملہ کے سےنئر اراکےن کے ساتھ…

Read More

راولپنڈی ،لاہور(ویب ڈیسک) پاک فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گردگھیرتنگ کردیا ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن درالفساد کے سلسلے میں کارروائیوں19سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ،بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے گردگھیرتنگ کر تے ملک بھر میں آپریشن کا آغاز تیز کردیا ہے ۔سکیورٹی فورسز نے لاہور ، راولپنڈی ، ڈی جی خان ، روجھان ، نارووال ، اٹک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 19 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے…

Read More

قاہرہ(ویب ڈیسک)ماہرین نے تاریخ کی اہم ترین دریافت کرتے ہوئے مصر کے عظیم ترین حکمران کا مجسمہ تلاش کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دیو قامت مجسمہ مصری دارالحکومت قاہرہ کی ایک کچی بستی سے ملا ہے جس کے بارے میں مانا جارہا ہے کہ یہ لگ بھگ تین ہزار سال قبل مصر پر حکمرانی کرنے والے فرعون رعمیس دوئم کا ہے۔مصری وزارت نوادرات کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ مجسمہ قاہرہ کے مشرقی حصے میں واقع قدیم شہر Heliopolis میں رعمیس دوئم کے ٹیمپل کے قریب ملا ہے لہذایہ ممکنہ طور پر اسی فرعون کا ہوسکتا ہے جو…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت کا لاہور میں جاری اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کافی تاخیر کا شکار ہو گیا اور اپریل 2018ءسے قبل میٹرو ٹرین چلنے کے امکانات دم توڑنے لگے۔ ذرائع کے مطابق سول ورکس کے ٹھیکیداروں نے طے شدہ ڈیڈلائن پر کام کی تکمیل سے انکار کرتے ہوئے اضافی وقت مانگ لیا جبکہ چوبرجی سے علی ٹا?ن تک 13.4کلومیٹر طویل پیکیج ٹو کے سول ورکس میں مقبول کالسن کمپنی کا فراڈ پکڑے جانے کے بعدنئی کمپنی زیڈ کے بی ریلائی ایبل کو 27فیصد مہنگے ریٹ پر ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے منصوبہ مکمل کرنے کی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات لیکچررز کو30جون تک ایم فل اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی کم از کم کوالیفیکیشن میں پی ایچ ڈی لیول تک اضافے کے لئے جنوری 2018 ءکی ڈیڈ لائن دے دی۔ مطلوبہ تعلیمی قابلیت پورا نہ کرنے والوں کو جامعات سے فارغ کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیزکو باقاعدہ طورپر مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے پاکستان کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے وہاں…

Read More