تازہ تر ین

بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا…. مقبوضہ کشمیر میں نماز جمعہ پر پابندی

اسلام آباد (نیٹ نیوز، نیوز ایجنسیاں) بھارت نے اپنے ریاستی جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز جمعہ پر پابندی عائد کردی اور مسجد کو تالے لگا دئیے۔ مسجد کی جانب جانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں اور کسی کو مسجد کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ جمعہ کو حریت کانفرنس کی جانب سے گذشتہ دنوں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہر ے کا اعلان کیا گیا تھا۔احتجاجی مظاہرے کا آغاز تاریخی جامعہ مسجد سے ہونا تھا۔ تاہم احتجاجی مظاہرے سے قبل ہی حریت کانفرنس کی قیادت کو نظر بند کردیا گیا اور تاریخی جامعہ مسجد کو تالے لگا دئیے گئے۔ مقبو ضہ کشمےر مےں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہےد ہونے والے 4 نوجوانوں کو سپردخاک کر دےا گےا نماز جنازہ مےں ہزاروں شہرےوں نے شرکت کی جبکہ شہادتوں کے خلاف مقبوضہ کشمےر بھر مےں احتجاجی ہڑتال رہی اس دوران بھارت کے خلاف غےر معمولی احتجاجی مظاہرے ہوئے پولیس و فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی سنگباری ، ٹیر گیس شلنگ ، چھروں کی برسات اور فائرنگ کے دوران کئی سیکورٹی اہلکاروں سمیت 2درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے نصف درجن زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز نے آزاد ی پسند قائدےن سےد علی گےلانی ، مےر واعظ سمےت درجنوں حرےت رہنماوں کو نظر بند کر دےا گےا ہے پولیس کی بھاری جمعیت نے محمد اشرف صحرائی ،راجہ معراج الدین ،محمد اشرف لایا اور عمر عادل کے علاوہ خود ان کے گھر کے باہر بھاری تعداد میں فورسز اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور ان لیڈران کو گھروں سے باہر نکلنے پر روک لگا دی گئی۔ پدگام پورہ پلوامہ میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے بلٹ اور پیلٹ سے زخمیوں میں سے 13 کو سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ زخمی ہونے والوں میں 4 کوگولیاں لگیں تھیں جبکہ 9افراد کو جسم کے مختلف حصوں میں پیلٹ لگے ہوئے تھے۔اسپتال میں 13زخمیوں کا اندراج کیا گیا جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ چار افراد گولیوں کی وجہ سے زخمی ہوگئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کئے گئے 9 میں 6کی آنکھوں کو پیلٹ لگے ہیں۔ چھ زخمی نوجوانوں میں سے تین کی دونوں آنکھوں کو پیلٹ لگے ہیں جبکہ مزید تین کی ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں کنٹرول لائن پر فضائی نگرانی خاص طور پرجاری جدوجہد آزای سے وابستہ لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کیلئے امریکی ساختہ ڈرون طیارے تعینات کررہا ہے ۔ان ڈرون طیاروں کاکمانڈ اینڈ کنٹرول ڈیٹا سینٹر سرینگر میں قائم کیاگیا ہے ۔ ڈرون سے حاصل ہونے والی معلومات نگرانی اورپروسیسنگ کے بعد کنٹرول لائن پر تعینات فوجی دستوں کو فراہم کی جائیں گی ۔بھارت کے اسرائیلی ساختہ ڈرون طیارے صرف نگرانی کیلئے ہی استعمال کئے جاسکتے تھے تاہم بھارت مسلح ڈرون کے حصول کے ذریعے کنٹرول لائن کے پار علاقوں میں حملے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکتا ہے ۔گزشتہ سال جولائی میں پاکستانی فوج نے آزادکشمیر کے علاقے میں بھارت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔یہ ڈرون فضاسے تصاویر لینے کیلئے استعمال کیاجاتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv