تازہ تر ین

سلو میاں کی اپنی نئی آنیوالی فلم کیلئے انوکھی جدوجہد …. اندرونی کہانی منظر عام پر

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے لیے وزن میں 17 کلو کی کمی کرلی۔سلمان خان نے فلم ”سلطان“ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن اب نئی آنے والی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ میں ایکشن مناظر کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جب کہ سلو میاں نے وزن میں کمی کے لیے ورزش کے ساتھ ساتھ کھانے پینے میں بھی احتیاط شروع کررکھی ہے۔دوسری جانب سلمان خان کی وزن میں کمی کے لیے ممبئی کی سڑکوں پر سائیکل چلانے کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کے ہدایتکار نے فلم کی شوٹنگ 15 مارچ سے شروع ہونے کی تصدیق کی ہے اور اسے بہترین ایکشن فلم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ”ٹائیگر ز ندہ ہے“ میں سلمان خان کے مدمقابل کترینہ کیف کردار ادا کررہی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv