تازہ تر ین

خوشخبری ، خوشخبری ، خوشخبری …. دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد

لاہور(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون 4میچز کھیلنے کیلئے ستمبر میں پاکستان آئیگی، اس سے سیکیورٹی پر اعتماد کی بحالی کا سفر تیز ہوگا، تمام میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کردیا ہے ،مدت کی تکمیل پر چیئرمین بورڈ کا عہدہ چھوڑ دوں گا،ذاتی اور صحت کے مسائل کے پیش نظر کسی عہدے پر کام نہیں کروں گا۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔اس بار کچھ میچز ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔گزشتہ ایونٹ میں منافع کا تعین کرنے کیلئے آڈٹ بھی شروع کردیا گیا۔ انھوں نے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے 8بین الاقوامی سیکیورٹی ایڈوائزرز آئے تھے جس سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا۔ اس سے قبل جائلز کلارک کا دورہ بھی خوش آئند رہا، سیکیورٹی مشیروں کی اپنے ملکوں کو مثبت رپورٹس پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردارادا کریں گی۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پینٹنگولر ون ڈے ٹورنامنٹ کے تمام میچز راولپنڈی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ملک کے مختلف وینیوز پر مقابلوں کی صورت میں انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا، ٹیموں کے سفراور قیام وطعام پر اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں، اگلے سال میچز ملک کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی اصل وجہ سیکیورٹی انتظامات میں مشکلات تھیں، شائقین کی توجہ کا مرکز بننے والے میچز کے مختلف شہروں میں انعقاد کی صورت میں حفاظتی اقدامات پر توجہ دینا مشکل ہوتا۔یاد رہے کہ 14اپریل سے شروع ہونے والے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا شیڈول بھی شریک پانچوں ٹیموں کو جاری کیا جا چکا تھا لیکن اچانک تمام وینیوز ختم کرتے ہوئے صرف راولپنڈی کو میزبان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے بورڈ میں اپنی تقرری کے حوالے سے اس بات کی وضاحت کر دی کہ اٹھارہ اگست کو ان کے عہدے کی مدت پوری ہو جائے گی اور تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد وہ ذاتی اور صحت کے مسائل کے پیش نظر کسی بھی عہدے پر کام نہیں کریں گے اور اس بارے میں پی سی بی کے سرپرست اعلی وزیر اعظم نواز شریف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں یہ افواہیں بھی زیر گردش تھیں کہ انہیں عہدے سے ہٹا کر نجم سیٹھی کو چیئرمین کے منصب پر براجمان کر دیا جائے گا تاہم وزیر اعظم کی جانب سے شہریارخان کو عہدے کی تکمیل تک اپنے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv