تازہ تر ین

جے یو آئی کا یوم تاسیس, امام کعبہ کا ”پاکستان“ کی سلامتی بارے بڑا اعلان

نوشہرہ،پشاور(رپورٹنگ ٹےم) امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے کہا ہے کہ علماءکرام دین کی تعلیمات کے امین ہیں‘ تمام مسلمان فرد واحد ہیں‘ قرآنی تعلیم ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ واریت میں نہ پڑو‘ اسلام امن و محبت کا دین ہے‘ خدا جس سے خیر کا کام لیتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے‘ جو دین میں فرقہ واریت پیدا کرتے ہیں وہ فلاح نہیں پائیں گے‘ جس میں تقویٰ زیادہ ہے خدا کاگھر اس کا مقام بلند ہے۔وہ نوشہرہ میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔ امام کعبہ نے کہا کہ قرآنی تعلیمات اور رسول اللہ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ اس امت کو خدا نے بہترین امت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیم ہے خدا کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو اور فرقہ واریت میں نہ پڑو۔ خدا کے پاس اس کا مقام بلند ہے جس میں تقویٰ زیادہ ہو خدائی وحدانیت پر یقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے۔مسلمان فرد واحد ہیں فروعی اختلافات میں نہ پڑیں علماءکرام دین کے امین ہیں اتفاق و اتحاد کی دعوت عام کریں۔ امام کعبہ صالح بن ابراہیم نے کہا کہ اے خدا اسلام اور مسلمانوں کو عظمت عطا فرما۔ اے خدا ہمارے گناہ معاف کرکے عیوب پر پردہ فرما۔ اے خدا ہماری دعاﺅں کو قبول و منظور فرما۔ بعد ازاں امام کعبہ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ بھی پڑھائی۔ سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جو دشمن سامنےآئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ نوشہرہ میں جے یو آئی کے صد سالہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستانی قوم ایمان کے اعلیٰ درجے پر فائز اور اس کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے، پاکستانی اور سعودی قوم اسلام اور حرمین کی حفاظت کرنے کے لیے ایک ہیں۔سعودی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں، کسی مرحلے پر پاکستان کو تنہا چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔ کوئی بھی قوم تشدد اوردہشت گردی برداشت نہیں کرسکتی، پاک سعودی اتحاد دشمنوں کے خاتمے، اسلام کی فتح اور فکراسلام ہے،جو دشمن سامنے آئے گا سعودی اتحاد اس کا مقابلہ کرے گا۔ بعد ازاں امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا ، جس میں انہوں نے فرمایا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے، قرانی تعلیمات اور رسول اللہ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے، قرانی تعلیم ہے اللہ کی رسی کومضبوطی سے پکڑواور تفرقے میں نہ پڑو،تمام مسلمان فرد واحد ہیں، اللہ تعالی ٰ نے مسلمانوں کو بہترین قوم بنایا، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ فروعی اختلافات میں نہ پڑیں۔ جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ دنیامیں دہشتگردی اورانتہاپسندی کے رجحانات میں اضافہ ہورہاہے،دنیا میں خاندانی نظام ،رشتوں اوراحترام کے اصول ٹوٹتے جارہے ہیں۔نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ عالمی اجتماع میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ دنیا سے دہشتگردی اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ضروری ہے عالمی سطح پر اقوام وممالک کے درمیان مسائل بڑھتے جارہے ہیں جس کا سبب الہامی احکامات سے دوری ہے۔انہوںنے کہاکہ غیرملکی ایجنڈے پرکام کرنے والی این جی اوزپرپابندی عائد کی جائے اورکرپشن کے خاتمہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو معاشی خوشحالی اور ترقی حاصل ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پڑوسی ممالک سے تعلقات مزید بہتربنائے جائیں اورمسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کی جائے۔ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سعودی عرب کو بہت عزیز ہے، کسی بھی مرحلہ پر پاکستان کو تنہاء چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبد العزیز ال شیخ نے چیئرمین پاکستان علماءکونسل اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن محمد ال طالب بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور الشیخ صالح بن عبد العزیز ال شیخ نے کہا کہ پاکستانی قوم کی ارض حرمین الشریفین سے محبت لازوال ہے اور پاکستان علماءکونسل اور دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا ارض حرمین الشریفین کے حوالہ سے مو¿قف قابل تحسین اور قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد اور عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کی ہے۔سعودی عرب کی قیادت بادشاہ کی بجائے خادم الحرمین الشریفین کہلانے پر فخر کرتی ہے۔پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ انتہاءپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور عالم اسلام کی وحدت اور اتحاد کیلئے سعودی قیادت کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات عقیدہ اور ایمان کی بنیاد پر ہیں ، کوئی بھی طاقت ان تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی۔پاکستان علماء کونسل سعودی قیادت کے یمن ، شام ، فلسطین ، کشمیر کے مو¿قف کو عالم اسلام کے مو¿قف کی ترجمانی سمجھتی ہے اور عاصفتہ الحزم سمیت عالم اسلام کے مسائل پر سعودی عرب کی قیادت کے مو¿قف کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے۔اس موقع پر مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv