Author: admin

راولپنڈی (آئی این پی‘ مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میںبھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور شرکا ءنے اس عزم ا عادہ کیاکہ اس طرح کی ریاست مخالف سرگرمیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد اور ملک میں جاری مردم شماری میں پیش رفت…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2018ءتک کے مقررکردہ تعلیمی اہداف کے حصول پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پروگرام کے تحت بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے اورابتدائی طو رپر جنوبی پنجاب کے سکولوں سے فوڈ پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دور…

Read More

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے پاکستان کی معیشت میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے، گذشتہ کو سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے باعث پاکستان کی معیشت میں 5فیصد اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور معاشی طور پر خود کفیل ہورہاہے۔

Read More

لاہور (شوبز ڈیسک ) بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان سے گانا گوائیں گے، رابطے ہوگئے، گانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔معروف بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے پاک بھارت سیاسی تعلقات کو ایک طرف رکھتے ہوئے اپنے ایک سٹیج ڈرامے کے لئے معروف پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان سے امن کا گیت گوانے کی پیش کش کی، جسے شفقت امانت نے قبول کرتے ہوئے گانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

Read More

لاہور (شوبز ڈیسک) فلم سٹار نر گس نے اپنے نئے ڈرامہ ”عاشق حاضر ہوں“کیلئے خصوصی آئٹم سانگ تیار کر لیا جبکہ ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی نے بھی ڈرامہ کو چار چاند لگانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ‘2روز ڈرامہ کی ریہر سیل بھی کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق تماثیل تھیٹر میں فلم سٹار نر گس طویل عرصے کے بعد جلوہ گر ہوں گی اور اپنے پرستاروں کی امنگوں کے مطابق اپنا آئٹمسانگ بھی نر گس نے تیار کر لیا جبکہ ڈرامہ ڈائر یکٹر نسیم وکی بھی ڈرامے کی دیگر کاسٹ کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد تمام…

Read More

نیو یارک(شوبز ڈیسک ) ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ فلم "بے بی ڈرائیور” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم کی کہانی جرائم پیشہ افراد کیلئے کام کرنے والے ایک ایسے با صلاحیت اور ماہر نوجوان ڈرائیور کے گِرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی کو جرائم سے الگ ہو کر پر سکون انداز میں گزارنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ ڈرائیور کو اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم اٹھائیس جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثنا وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا ہیں جس کے لئے وہ روزانہ کئی گھنٹے جم میں گزارتی ہیں۔ثنا ان دنوں ڈرامہ سیریل”رنگریزا“کی ریکارڈنگ کے لئے لاہورمیں جہاں وہ باقاعدگی سے جم بھی جارہی ہیں۔اس بارے میں ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ثنانے کئی سال پہلے سرجری بھی کرائی تھی لیکن اب بعض وجوہات کی بناپر ڈاکٹرزنے انہیں سرجر ی سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے وزن کم کرنے کے جم اور ڈائٹنگ کررہی ہیں۔ اس بارے میں ثنا کا کہنا ہے کہ آج کے دورمیں فنکارکے لئے فٹنس بہت ضرروی ہے…

Read More

پیرس (شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی ”مشن ایمپوسیبل 6 “ کی عکس بندی فرانس کے شہر پیرس میں تیزی سے جاری ہے۔ دل دہلا دینے والے مناظر کی اس بار زبردست انداز میں بھرمار ہوگی۔مشن امپوسیبل کے اب تک کے سارے سیکوئلز نے ہالی ووڈ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں جم کر کمائی کی ہے تاہم اب مشن امپوسیبل کا نیا سیکوئل بھی آنے والا ہے جس کی عکس بندی کیلئے پیرس کا مقام منتخب کیا گیا ہے۔مشن امپوسیبل کا یہ حصہ اگلے برس جولائی میں آرہا ہے۔ پروڈکشن ہاو¿س کا دعویٰ ہے کہ اس بار…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق مس پاکستان ورلڈ عنزلیکا طاہر نئے بیوٹی کنٹیسٹ میں ”مس ایکو“ میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے مصر پہنچ گئی ہیں جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ماڈلز شرکت کررہی ہیں۔ عنزلیکا دنیا کے کئی ممالک میں ہونے والے مقابلے جیتنے کے بعد اب ”مس ایکو“کے ٹائٹل پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ میں نے اس سے قبل جتنے بھی مقابلوں میں شرکت کی ہے سب میں ٹائٹل جیتے ہیں اور اس بار بھی میں بہت پرامیدہوں۔ ایک سوال…

Read More

مدھوبالا ان کی حرکتوں کی وجہ سے 1957 کو بی۔آر چوپڑہ کی فلم ”نیا دور“ کو عدالت کے دروازے تک جانا پڑا۔۔۔ اس دروازے پر وہ سانحہ پیش آیا جس نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔۔۔ ایک مرد نے دوسرے مرد کو نیچا دکھانے کیلئے عورت کی توہین کردی۔۔۔ دلیپ کمار نے بھرے مجمع میں مدھو بالا کے گال پر طمانچہ جڑدیا۔۔۔ سپنوں کا گھروندا اور اس میں بسا دل ٹوٹ کر کرچی کرچی ہوگیا۔ یہ ٹکڑے پھر کبھی نہ جڑ سکے۔ محبت بعض اوقات جان بھی لے لیتی ہے۔ عورت کی محبت ہمیشہ مرد سے گہری رہی…

Read More

کراچی (آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز کیلئے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کا یہ مناسب وقت نہیں ہوگا۔سرفراز ابھی صرف 29سال کا ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینے میں جلدی پی سی بی کیلئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے،سرفراز ٹی 20میں فتوحات سمیٹ رہا ہے، البتہ ون ڈے کرکٹ میں اسے بہت سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگا۔اپنے ایک انٹرویو میں سابقو کپتان نے کہا کہ کپتانی اور پاکستان کرکٹ ہمیشہ ایک مشکل…

Read More

لاہور (آن لائن)محمد عامر نے گزشتہ روز اپنی 25ویں سالگرہ منائی۔ اہم دن پر ان کی اہلیہ نے پیار بھرا پیغام بھیج دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نرجس عامر نے اپنے شوہر کے نام پیار بھرے پیغام میں کہا کہ ” دنیا کے سب سے اچھے شوہر کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خوشیاں دے۔اس پیغام کے ساتھ نرجس عامر نے اپنے شوہر کی خوبصورت تصویریں بھی شیئر کیں۔محمد عامر 13اپریل 1992ءکو گوجر خان میں پیدا ہوئے،انہوں نے محض17سال کی عمر میں 2009ئ میں اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔محمد…

Read More