Author: admin

مظفرآ باد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ میں کارروائی کے دوران عباس پور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ایک اورثبوت سامنے آیا ہے، آزاد کشمیرپولیس نے حساس اداروں کے ساتھ مل کرخفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس کے نتیجے میں عباس پورتھانے پربم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ محمد خلیل سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین کے مطابق مرکزی ملزم محمد خلیل بھارتی فوج سے رابطے میں تھا اورتفتیش کے دوران تینوں ایجنٹس کا بھارتی فوجی افسران سے رابطوں کا انکشاف…

Read More

برسلز (خصوصی رپورٹ) بلجیم میں دنیا کا سب سے بڑا اور بدبودار پھول کِھل اٹھا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے بوٹینیکل گارڈن کا رخ کرلیا۔ یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے اور اس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔ پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر چالیس سال ہوتی ہے جس پر صرف ایک پھول دو یا تین دِن کے لیے ہی کِھلتا ہے۔ یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کو دنیا کا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومتی رویے سے نالاں ہو کر رضا ربانی نے احتجاجاً بطور چیرمین سینیٹ کام بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق چیرمین سینیٹ مسلسل دو روز سے حکومتی وزرائ کے ایوان میں نہ آنے پر برہم تھے اور آج بھی جب صبح اجلاس شروع ہوا تو ایسا ہی ہوا جس پر انہوں نے 35 منٹ کے لئے سینیٹ کا اجلاس ملتوی کردیا تاہم اس کے بعد بھی وقفہ سوالات کا جواب دینے کے لئے کوئی بھی وزیر اور سیکرٹری نہ آیا تو رضا ربانی نے سینیٹ کے قاعدہ نمبر 23 کے تحت ایوان کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ ایک بار بھی سے شروع ہو گیا۔ 2دن کے دوران مختلف علاقوں سے تین طالبات سمیت 6معصوم بچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ اغوا ہونے والے بچوں میں سے ایک بچے کو اس کی ماں کے سامنے موٹرسائیکل سوار اٹھا کر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق پرانی انارکلی کبوتر ہاﺅس کے قریب ادیبہ شہزادی اپنے 8سالہ بیٹے انوش کے ہمراہ کھڑی رکشہ کا انتظار کر رہی تھی کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد آئے اور زبردستی انوش کو اغوا کر کے فرار ہو گئے جبکہ ہربنس…

Read More

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2018ءتک کے مقررکردہ تعلیمی اہداف کے حصول پر پیشرفت کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پرائمری سکولوں میں فوڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی-وزیراعلی شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ پروگرام کے تحت بچوں کو دودھ اورانرجی بسکٹ فراہم کئے جائیں گے اورابتدائی طو رپر جنوبی پنجاب کے سکولوں سے فوڈ پروگرام کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے دور…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) بچوں کی جنسی فلمیں بنانے والا سرگودھا کا سعادت امین جلد بچوں کو ناروے اور سویڈن کے دورے پر لے جانے کی تیاریوں میں مصروف تھا۔والدین سے غیر ملکی کمپیوٹر تربیت کا کہہ کر انہیں ناروے لے جاناچاہتا تھا۔ ملزم سے بچوں کی فحش فلموں کی تقریباً 65 ہزار کلپس ملے ہیں اور وہ اس زمر میں 30 ہزار ڈالر کما چکا ہے۔ یہ اعتراف ملزم امین نے ایف آئی اے کے تحویل میں تفتیش کے دوران کہی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ ناروے، سویڈن میں موجود اس مکروہ دھند میں ملوث افراد سے طے کیا…

Read More

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی پر مسلمانوں کی حمایت کے الزام کے بعد بی جے پی کے انتہا پسند ارکان پارلیمنٹ نے ان کے سر کی قیمت 11لاکھ مقررکردی جس پر راجیہ سبھا میں خواتین ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے رکن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بینرجی ہندوﺅں کی نہیں مسلمانوں کی حمایت کرتی ہیں اور ہندوﺅں کے تہوار منانے کی اجازت نہیں دیتیں۔ بی جے پی کے رکن یوگیش نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ کے سرقلم کرنے والے کو 11 لاکھ…

Read More

اسلام آباد (این این آئی، صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ¾ قبل از وقت انتخابات کےلئے وزیر اعظم پر دباﺅنہیں ڈالا جا سکتا، پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے ¾ فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے قانون سازی کے باعث انتخابی اصلاحات میں تاخیر ہوئی ہے۔انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے…

Read More

کراچی (این این آئی)سندھ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیوایم کے زیادہ تر کارکن لاپتہ نہیں ¾ گرفتاری سے بچنے کےلئے بھارت اور دیگر ممالک فرار ہوگئے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ ذوالفقار مہر نے بتایا کہ ایم کیوایم والوں کا انڈیا نیٹ ورک موجود ہے۔ایم کیوایم کارکن سید امیر احمد نظامی اور ارشاد کراچی آپریشن کے دوران گرفتاری کے خوف سے فرار ہوئے۔جسٹس شفیع صدیقی نے پوچھافرار ہونے والے کارکنوں کا کریمنل ریکارڈ ہے؟کسی دوسرے ملک پناہ لینے کےلئے کوئی…

Read More

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائدمیں کالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار نے اتحاد کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی خان زمان گروپ کی منگھوپیر میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں،حیات اللہ، قاری یوسف اورمتین شفیع علاقے میں دیکھے گئے ہیں اورلیاری گینگ وار کے کارندے بھی منگھوپیر میں دیکھے گئے ہیں، زاہد لاڈلا، تاج محمد عرف تاجو، ایاز زہری، سہیل عرف سنی بھی علاقے میں نظر آئے ہیں جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی کا حیات اللہ بم بنانے کا ماہر ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ لیاری گینگ…

Read More

لاہور (نیٹ نیوز+ ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ سندھ کی گیس بند کرنے کی وارننگ، حکمران جماعت اور دیگر پارٹیوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ رانا ثناءنے کہا دباو¿ کی وجہ سے خورشید شاہ اور مراد علی شاہ بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، شیخ رشید کہتے ہیں کوئی کسی کی گیس بند نہیں کرسکتا۔ پی ایس پی نے بھی بیان کو وفاق کمزور کرنے کے مترادف قرار دیدیا۔ مراد علی شاہ کی گیس بند کرنے کی دھمکی نے تہلکہ مچایا، جواب میں سیاسی ردعمل بھی شدید آیا۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے پیپلز پارٹی قیادت کو بوکھلاہٹ…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے حکومت پر سفارتی دباﺅ آنا شروع ہو گیا ہو گا، وزیراعظم نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور اس معاملہ پر کھل کر بات کی ہے، کور کمانڈر کانفرنس میں بھی اس معاملہ پر بحث ہوئی۔ وفاقی حکومت فیصلہ کر چکی ہے کہ کلبھوشن کے معاملہ پر کوئی بیرونی دباﺅ قبول نہیں کرے گی اور قانون کے مطابق اس معاملہ سے نمٹا جائے…

Read More