Author: admin

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ہاسٹل کے کمرے کو جلا دیا گیا جبکہ 2طلباءزخمی ہو گئے۔ پختون طلباءشفیع مینگل‘ عرفان داد‘ اسفندیار‘ وارث کاکڑ اور مزمل نے 20دیگر افراد کے ہمراہ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں کو الاٹ شدہ کمرہ نمبر 245کو جلایا اور جمعیت کے کارکنوں کو زدوکوب بھی کیا۔ تشدد سے ہدایت اللہ اور میاں ارسلان طارق زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں نے کیمپس پل پر احتجاج کیا۔ پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے…

Read More

مردان پشاور(خصوصی رپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم ۔مشال خان کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کیس کے مرکزی ملزم وجاہت نے اعتراف جرم کر لیا ۔ ملزم وجاہت نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان ریکارڈ کرا دیا، ملزم نے تمام واقعے کی ذمے داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ڈال دی۔ ملزم وجاہت نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ کام کرنے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا تھا، انتظامیہ نے 13 اپریل کو چیئرمین آفس بلایا، جہاں 15 سے 20 لوگ موجود تھے، چیئرمین آفس میں انتظامیہ کے علاوہ لیکچرار ضیاءاﷲ،…

Read More

لاہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں ہسپتال میں زیر علاج مریض کی عیادت کے لیے جانے والے 2دوست ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے لیں موت کی اطلاع گھر پہنچنے کہرام برپا ہوگیا۔بتایاگیا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 3دوست 20سالہ دلاور، فقیرحسین اور ذوالفقار جناح ہسپتال مریض کی عیادت کے لیے جارہے تھے کہ ہلوکی کے قریب ٹر ک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرالہ سے تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں دلاور اور فقیرحسین موقع پر ہلاک ہوگئے۔ جبکہ…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک) ماڈل وادکار فےصل قرےشی نے کہا ہے کہ میںاپنی کامیابی پرخوش ہوتا ہوں لیکن ناکامی پر کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں فےصل قر ےشی نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ، میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش…

Read More

کراچی(شوبز ڈیسک) وینا ملک شو بز میں اہم مقام رکھتی ہے۔انہوں نے کئی ٹی وی چینلز پپر بحیثیت اداکارہ کام کیا ہے۔اپنی شادی کے بعد باقاعدہ طور پر ٹی وی چینلز کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔مختلف ٹی وی چینلز پر انٹری کے بعد اب انہوں نے نیا مسکن ڈھونڈ لیا۔ گزشتہ روز وینا ملک نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بحیثیت نیوز اینکر جوائن کر لیا۔کامیڈی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو نیوز اینکر کی حیثیت سے شائقین کو ذرا بھی نہیں بھا سکی۔نیوز اینکر کا انداز عجیب و غریب ہی تھا۔سننے اور دیکھنے والوں کو…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)بالی وڈ کی نئی فلم”نور“21اپریل کو پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی جس کا مقابلہ پاکستانی فلم”چلے تھے ساتھ“سے ہوگا جس کی کاسٹ میں سائرہ شیروز،منشا پاشا،ژالے سرحدی، کینٹ لی لینگ اور اسامہ سمیت بہت سے دیگرفنکاروں نے کام کیا ہے جبکہ بالی وڈ کی فلم”نور“ میں سوناکشی سنہا اور کانن گل نے مرکزی کردارکئے ہیں۔ جن کے ساتھ سنی لیون بھی مختصر مگر اہم کردارمیں کام کریں گے۔ سینما انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ جب بھی دوفلمیں ایک ساتھ ریلیز کی جاتی ہیں تو اس سے کسی ایک فلم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہوتا ہے…

Read More

لاہور(شوبز ڈیسک) کامیڈ ین کنگ نسیم وکی اور فلم نر گس کے ڈرامہ “حسن حاضر ہوں “ نے کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ‘ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جبکہ انتظامیہ نے اگلے دن کےلئے300سے زائد ایڈونس ٹکٹیں بھی فروخت کردی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے تماثیل تھیٹر میں چیئر مین قیصر ثناءاللہ خان کی نگرانی مےں شروع ہونےوالے نسےم وکی اور نر گس کے ڈرامے کی دےگر کاسٹ مےں قےصر پےا ‘طاہر انجم ‘نگار چوہدری ‘ثوبےہ خان ‘نشاءبھٹی اور مہک نور سمےت دےگر فنکار بھی کام کر رہے ہےں اور شائقےن کی جانب…

Read More

لاہور(کلچرل رپورٹر)متنازعہ کمرشل کے بعد اداکارہ وماڈل متیراکو ایک بار پھر تنقیدکا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق متیرانے کچھ عرصہ ایک کمرشل میں کام کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر زبردست تنقیدکا سامنا ہے ، اس بار ے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ کمرشل آن ایئر کرنے سے پہلے کئی چیزیں سنسر کردی گئیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کررہے ہیں کہ حکومتی اداروں کو اس سلسلے میں اپنا کرداراداکرنا چاہیئے کیونکہ جس پراڈکٹ کا کمرشل بنایا گیا ہے اس سے نوجوان نسل منفی اثرلے سکتی حالانکہ اس کا مقصد لوگوں میں…

Read More

ممبئی (شوبز ڈیسک ) پرینیتی چوپڑا اپنی کزن پریانکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے بعد اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کزن پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس کام کے لیے پرینیتی اب پروڈیوسر بننے کا ارادہ رکھتی ہیں، پرینیتی سے قبل انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا نے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں اب پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہوں کیونکہ میرا کاروباری دماغ ہے اور میں یقینی طور پر اس کام کو…

Read More

ملتان(خصوصی رپورٹ) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد سے دہشت گرد تنظیم لاہور، نوشہرہ سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیات کی ہائی آفیشلز اور حساس ادارے کے آفیسرز کو اغواءکرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹر لاہور اور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تھریٹس الرٹ لیٹرز میں بتایاگیا ہے کہ دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے کنہار میں ٹریننگ بھی مکمل کرلی ہے جن کو پاکستان میں مختلف روٹس کے…

Read More

عزیز میاں قوال پرائیڈ ا آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا 75 واں یوم پیدائش منایا گیاعزیز میاں قوال کا شمارپاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میںہوتا ہے۔سترہ اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہونے والے عزیز میاں قوال کو بچپن سے ہی قوالی شوق تھا۔ ان کا اصل نام عبدا لعزیز تھا۔ "میاں” ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے، جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز "عزیز میاں میرٹھی” کی حیثیت سے کیا۔ میرٹھی کی وجہ تسمیہ یہ…

Read More

سعودی عرب (ویب ڈیسک)عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ ایران نے یمن سے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش تیار کی تھی۔انھوں نے کہا کہ ”اس سازش کا آغاز یمنی سرحد سے کیا گیا تھا اور اس کے جواب میں سعودی عرب اور عرب ممالک پر مشتمل اتحاد کی فورسز نے مملکت کے دفاع کے لیے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے دفاع کے لیے مداخلت کی تھی“۔ وہ مارچ 2015ئ سے…

Read More