Author: admin

سرگودھا (نمائندہ خبریں ) حکومت نے منہ کے کینسر کا موجب بننے والے بھارتی گٹکے کی ملک بھر میں فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ذرائع کے مطابق بھارتی گٹکا ملک بھر کے مختلف شہروں میں سرعام فروخت ہورہا ہے جس کے استعمال سے نوجوان گلے کے کینسر میں مبتلا ہورہے ہیں اس گٹکے پر لگا کیمیکل انسانی نسیں سکیڑتا ہے جس کے باعث یہ گلے کے کینسر کا موجب بنتا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 12 سال سے 25 سال کی عمر کے نوجوان بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ لوگ…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع میں سینکڑوں ڈاکٹروں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کو دور دراز کے علاقوں میں بھاری تنخواہوں پر تین سال کے لئے بھرتی کیا جائے گا۔ ویمن میڈیکل آفیسر اور میڈیکل آفیسر 30 اپریل تک اپنی درخواستیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کم تنخواہوں اور عدم سہولیات کے باعث ڈاکٹروں کی بڑی تعداد پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی سینکڑوں اسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں‘ اب حکومت نے ان پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا…

Read More

ملتان (خبرنگار خصوصی) انسانی سمگلنگ میں ملوث بااثر مافیا نے خواتین کی خریدوفروخت کا گھناﺅنا دھندہ عروج پر پہنچادیا۔ اغوا کی جانے والی اور خریدی گئی عورتوں کو فروخت کرنے کے ساتھ ان کے گردے نکال کر فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ایف آئی اے اور پولیس بااثر افراد کیخلاف کارروائی سے انکاری نظر آتی ہے۔ اس وقت ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقے اس دھندے کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ تحصیل کوٹ چھٹہ کی چوکی خانپور منجوالا کے نزدیک واقع بستی سوجھیلی والا کے رہائشیوں یونس کچھیلا‘ نورکچھیلا‘ بڈو کچھیلا‘ مالک کچھیلا‘ حاجی کچھیلا‘…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) اپریل کے مہینے میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید عوامی ردعمل سے بوکھلاہٹ کا شکار پنجاب حکومت نے گیس پر چلنے والے بھکھی پاور پلانٹ کو ٹرائل رن کے دوران ہی نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا جس سے بھکھی پاور پلانٹ کی ٹربائن اڑ گئی اور پورا پلانٹ ٹرپ کر گیا۔ آر ایل این جی پر چلنے والے بھکھی پاور پلانٹ نے پہلے مرحلے میں 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا تھی جو تجرباتی بنیادوں پر 700 میگاواٹ پروڈیوس کر رہا تھا جسے بجلی کے قومی…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

Read More

حیدرآباد (خصوصی رپورٹ) لاہور میں کومونگ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کی گی جانے والی سعید آباد کی رہائشی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورہ کی سیکنڈایئر کی طالبہ نورین لغاری کے دہشت گردوں اور انتہا پسندون کے انٹرنیٹ کے ذریعے روابط تھے۔ جند ماہ قبل سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ مواد ڈالنے کی بناءپر ان کا فیس بک اکاﺅنٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔ حیدرآباد کے علاقے حسین آبد کی رہائشی نورین لغاری کے بارے میںمعلوم ہوا ہے کہ ایک سال قبل وہ ذہنی طور پر جہاد اور انتہاپسندی کی طرف مائل ہوئی اور اس کے…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ چند روز سے پاکستان جھنڈا لہرانے سے روکنے کیلئے کرفیو نافذ ہے لیکن کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھنے والے نوجوانوں نے بھارتی فوج اور ہندوﺅں کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ گزشتہ روزانہوں نے ایک متبرک گائے کے جسم پر نہ مٹنے والے رنگوں کے ساتھ پاکستانی جھنڈا بنایا اور سرینگر کے کرفیو زدہ علاقوں میںچھوڑ دیا جہاں وہ آزادی کے ساتھ گھومتی رہی اور جہاں بھارتی فوج کے سخت کرفیو آرڈر میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی وہاں پاکستان کا جھنڈا کشمیریوں کی آزادی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے، جلوسوں، ی ریلیز دھرنوں، مظاہروں وغیرہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی ان اجتماعات پر جن کی منظوری متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے حاصل کی گئی ہو اور وہ چار دیواری کے اندر منعقد ہوں پر لاگو نہیں ہو گی۔ پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو کر ساٹھ دن تک موثر رہے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہےں۔

Read More

صوابی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشال خان کا قتل ایک سازش ہے اور پختونخواحکومت انصاف کے لیے آخر حد تک جائے گی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوابی میں مشال خان کے والد سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کے قتل پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مشال خان کوایک سازش کے تحت توہین رسالت کا الزام لگا کر…

Read More

اسلام آباد: مشال خان قتل سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشال خان کے خلاف توہین مذہب کے شواہد نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے سپریم کورٹ میں مشال خان قتل متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے روز یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دن 12 بج کر 52 منٹ پر علاقے کے ڈی ایس پی حیدر خان کو موبائل پر کال کی اور انہیں یونیورسٹی آنے کا کہا۔ دوپہر ایک بج کر 7 منٹ پر ڈی ایس پی یونیورسٹی میں پہنچے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی درست سمت کا تعین ہونا چاہئے اور وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بکھری سوچوں کو اکٹھا کیا جائے۔ اکادمی ادبیات پاکستان میں قومی سلامتی اور اہل قلم کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ نا تو افغانستان میں سوویت حملہ ہمارے کہنے پر ہوا اور نا ہی نائن الیون، دونوں واقعات کسی اور نے کیے اور نتائج ہم بھگت رہے ہیں ، سوویت حملے کے وقت سوچ تھی کہ اگلی باری ہماری ہے، ہمارے…

Read More

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس حساس معاملہ ہے جس پر وزیر داخلہ کا بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے۔پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس حساس ایشو ہے جو ریاست سے منسلک ہے، اتنا حساس معاملہ تھا کہ حکومت نے اپنے وزیر کو فارغ کیا، اس معاملے پر اتنا پریشر بڑھا کہ حکومت کو مجبور ہو کر کمیشن بنانا پڑا لیکن اب وزیر داخلہ کا بیان اداروں کے ساتھ مذاق ہے، یہ کہہ کر اداروں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی بھی ملک یا ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی مشیر سلامتی جنرل آرایچ مکماسٹر نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔امریکی مشیر سلامتی کو خطے اور عالمی دنیا میں امن واستحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود ریاستی دہشت گردی کا شکار…

Read More