Author: admin

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستا ن میں تعینا ت افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹی پی سربراہ کے خلاف مشترکہ آپریشن کرسکتے ہیں۔ نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے کہا کہ افغانستان ایک خود مختار ریاست ہے اور وہ پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت بھارت کو کبھی نہیں دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک افغان کشیدگی دونوں کے حق میں بہتر نہیں،…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے، جلوسوں، ی ریلیز دھرنوں، مظاہروں وغیرہ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کا یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی ان اجتماعات پر جن کی منظوری متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے حاصل کی گئی ہو اور وہ چار دیواری کے اندر منعقد ہوں پر لاگو نہیں ہو گی۔ پابندی کا حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو کر ساٹھ دن تک موثر رہے گا۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہےں۔

Read More

اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں) مشال قتل کی تہہ تک جائیں گے، مجرمان کو سخت سزا دلوا کر رہیں گے، مسلم لیگ والوں کو ایمپائر کو ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، مریم نواز ایسے پھرتی ہیں جیسے آئندہ کی وزیراعظم ہوں، آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی، اس ملاقات میں افغان بارڈر اور فاٹا کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے، میں نے آرمی چیف سے کہا اب آر او الیکشن نہیں ہونے دینگے، نواز شریف بھارت سے دوستی اور فوج مخالفت کررہی ہے، یہی ڈان لیکس میں ہے، پانامہ کا فیصلہ اللہ پر چھوڑدیا ہے،…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جس وقت ڈان لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی اس وقت میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر نہیں تھے اور نہ ان کا اس رپورٹ سے کوئی تعلق ہے۔ میں اپنے اس بیان پر قائم ہوں کہ ڈان لیکس کی سفارشات مرتب ہونے میں تاخیر کمیٹی میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر در عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے قیام کے وقت…

Read More

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زردار ی نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں نواز شریف کی گنجائش نہیں رینجرز اختیارات کا معاملہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر طے ہو گا۔ اقتصادی راہداری اور گوادر ہمارے منصوبے ہیں۔ میں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ پانامہ کا فیصلہ نواز شریف کے خلاف نہیں آئے گا۔ ایان علی ، عزیر بلوچ کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں سنجیدگی نہیں ان کے ہاتھ میں ملک کا مستقبل نہیں سیاسی پارٹیاں ختم نہیں ہوتیں چلتی رہتی…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے لاہور اورنج لائین ٹرین منصوبہ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائرکی گئی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور سول سوسائٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی کامل خان رپورٹ پر جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حکومت ایک ہفتے میں کم از کم دو ماہرین کی رائے پر مشتمل جواب جمع کروائے جبکہ فریقین اگر مزید دلائل دینا چاہیں تو وہ تحریری صورت میں عدالت میں جمع کراسکتے ہیں۔سوموار کو اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سر براہی…

Read More

لاہور (خصوصی رپورٹ) بچوں کی انرولمنٹ میں اضافہ کرنے اور سکول چھوڑکر جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی کرنے کیلئے نیا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم 10 ہزار بچوں کو سکول آنے اور جانے کیلئے دس ہزار مفت سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں میں زیرتعلیم بچوں کو سائیکلیں دی جائیں گی۔ سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم غریب عوام کے بچوں کو سائیکلیں ملنے سے نہ صرف انہیں سکول آنے جانے میں آسانی ہوگی بلکہ انہیں بسوں اور ویگنوں کا کرایہ بھی نہیں دینا پڑے گا، اس سے پہلے حکومت مانیٹرنگ…

Read More

ہوسٹن (اے پی پی) امریکا کے نامور ٹینس سٹارسٹیو جانسن نے یو ایس کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ سٹیو جانسن نے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد برازیل کے تھامز بیلوسی کو شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق ہوسٹن میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میچ میں امریکا کے سٹیو جانسن نے سخت مقابلے کے بعد برازیل کے تھامز بیلوسی کو 6-4، 6-4 اور 7-6(7-5) سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں برازیل کے تھامز بیلوسی نے امریکا کے ارنیسٹو سکوبیڈو کو اور ایونٹ کے دوسرے سیمی…

Read More

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)آئی پی ایل میں یوسف پٹھان اور منیش پانڈے کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی ڈیئر ڈیولز کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔دہلی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ٹاپ آرڈر کے تمام بلے باز اچھے آغاز کے باوجود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے البتہ اختتامی اوورز میں رشابھ پانٹ کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت دہلی نے سات وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔سنجو سیمسن نے 39 رنز بنائے ۔ جواب میں کولکتہ کی ٹیم صرف 21 رنز پر…

Read More

مونٹی کارلو(نیوزایجنسیاں) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔اعصام الحق نے اپنے پارٹنر رومانیہ کے فلورین مرگیا کے ساتھ ایونٹ کی ساتویں بہترین جوڑی کروشیا کے میرین سیلک اور جرمنی کے فلپ پیٹز شونر کو 6-4 اور 6-4 کے یکساں مارجن سے شکست سے دوچار کیا۔اس سے قبل مراکش گراں پری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں انہیں ہسپانوی جوڑی مارسیل گرینولرز اور مارک لوپز نے سخت مقابلے کے بعد 6-7(9-11)، 7-6(7-4) اور 4-10 سے ہرادیا تھا۔

Read More

لاہور (اے پی پی ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان شاہدآفریدی کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملاقات کر کے ان سے فیئرویل کا وقت اور معاملات طے کریں گے۔ علاوہ ازیں مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کی ایگزیکٹیوکمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور شاہد آفریدی کی ملاقات 23 اپریل کو دبئی میں متوقع ہے ، شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے ہیں لیکن شائقین کے دلوں میں ان کی محبت آج بھی اسی طرح زندہ ہے اور…

Read More

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی نے جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی سکواڈ کی فہرست آئی سی سی کو بھجوا دی ہے،کامران اکمل ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئے جبکہ احمد شہزاد اورعمر اکمل سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے بیٹسمین آصف ذاکر اور لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی…

Read More