Author: admin

لاہور (نیوز ایجنسیاں) بجلی لوڈ شیدنگ کا مسئلہ بدستور جاری ہے۔ ملک بھر میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ بھی ہونے لگی ، بڑے شہروں میں چھ سے آٹھ اور چھوٹے شہروں و دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زیادہ بجلی بندش ہونے لگی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ، بجلی کی پیداوار صرف 10 ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے…

Read More

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد العسیری نے کہا ہے کہ ایران نے یمن سے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش تیار کی تھی۔انھوں نے اس بات کا انکشاف عرب ٹی وی سے بات چیت میں کیا،انھوں نے کہا کہ اس سازش کا آغاز یمنی سرحد سے کیا گیا تھا اور اس کے جواب میں سعودی عرب اور عرب ممالک پر مشتمل اتحاد کی فورسز نے مملکت کے دفاع کے لیے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف اور صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں بین…

Read More

کھٹمنڈو( خصوصی رپورٹ) نیپال نے کہاہے کہ لاپتہ کرنل حبیب ظاہر کے معاملے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال پولیس کے ترجمان سرویندر کھنال نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ مقامی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تفتیش میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔جو اطلاعات گمشدگی کے پہلے دن ملی تھیں اسی کی بنیاد پر تفتیش ہو رہی ہے۔ ایئر پورٹ کے باہر جس فوٹیج کا ذکر ہو رہا تھا اس کے بارے میں بھی اب واضح طور پر کچھ نہیں…

Read More

جمیکا(ویب ڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہوگئے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سہیل خان کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور وہ ری ہیبلی ٹیشن مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی سہ روزہ میچ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوئے ۔دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے حسن علی کو پہلی بار پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل…

Read More

لاہور(خصوصی رپورٹ)ماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے کہا ہے کہ اپنے حصے کا کام کر چکی ہوں اور اب مطمئن زندگی گزار رہی ہوں ، کسی پیشکش کی صورت میں کوئی کردار دل کو بھا گیا تو پھر سوچوں گی ۔ ایک انٹر ویو میں بابرہ شریف نے کہا کہ میرے نزدیک سب فنکار اچھا کام کر رہے ہیں ، دوسروں کے کام میں کیڑے نکالنے کی بجائے اصلاح کی غرض رہنمائی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہی مشورہ دیتی ہوں کہ جو بھی کسی شعبے میں کام کر رہا ہے وہ اپنااحتساب خود کرے…

Read More

بیجنگ(ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے آ ئندہ ماہ بیجنگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے منعقدہونے والے عالمی تعاون فورم کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے پر پورا پاکستان یکجا ہے ،اس کی ایک مثال خیبر پختونخواہ کے روڈ شو میں شریک حکمراں جماعت کے پارلیمانی رہنما کی موجودگی ہے، سی پیک سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معاشی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا ، میری وفاق کے ساتھ زبردست ہم آ ہنگی ہے…

Read More

ریاض (خصوصی رپورٹ) مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل رواں سال عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ میں تعمیر ہونے والا ہوٹل جسے ابراج کدائی کا نام دیا گیا ہے،10 ہزار کمروں پر مشتمل ہوگا جبکہ یہ 14 لاکھ سکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہوگا۔ دس ہزار کمروں کے ساتھ ساتھ اس ہوٹل میں 70 ریسٹورنٹس،ایک بڑا شاپنگ مال اور پرتعیش بال روم بھی ہوگا،اس ہوٹل کی تعمیر پر سعودی حکومت کی جانب سے 3.5 ارب ڈالرز (تین کھرب 65 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کیے جائیں گے۔اس ہوٹل کی…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)صف اول کی بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی گردن میں بل پڑنے کی وجہ سے انکی نئی آنے والی فلم”پدماوتی “کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فلم پدماوتی جس کی شوٹنگ نہایت سرگرمی سے جاری تھی کی عکسبندی کے دوران اداکارہ دپیکا کی گردن میں بل پڑ گیا جس کی وجہ سے انھوں نے عکسبندی میں حصہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے مختصر چھٹی لے لی ہے۔دپیکا کے ترجمان کے مطابق وہ جیسے ہی اپنی طبیعت میں بہتری محسوس کریں گی فلم کی شوٹنگ دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

Read More

لندن (نیٹ نیوز) کسی بھی دائمی درد کے مریض کو چاہئے کہ وہ اپنی نیند پر توجہ دے کیونکہ ایک طبی تحقیق کے مطابق جو افراد بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا جدیدتحقیق کے مطابق ایسے افراد جو بے خوابی کا شکار ہیں اور انہیں کوئی دائمی درد بھی لاحق ہوتو ان کے سونے جاگنے کے معمول کے ربط میں خرابی کے باعث ان کو لاحق درد شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد کو چاہئے کہ اپنی نیند اور آرام کا خاص خیال رکھیں۔ ایک تجربے کے دوران دائمی درد میں مبتلا افراد…

Read More

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی گلو کار سونو نگھم کے اذان کے بارے میں ناز یبا بیان کے بعد سوشل میڈ یا پر ہنگامہ بر پا ہو گیا ہے ،گلو کار کو متنازعہ بیان دینے کے بعد بھارت میں بھی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا اور اب بالی ووڈ سے بھی فلمی ستاروں کے اذان کے حق میں بیان آرہے ہیں ۔پہلے سلمان خان نے بگ باس 8کے پروموشن کے دوران اذان کی آواز سنی تو میزبان کو بات کرنے سے روک دیا اور اب پریانکا چوپڑا کی ویڈ یو سامنے آئی ہے جس میں وہ اذان کے بارے میں اپنے…

Read More

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں افغان آرمی کے اسلحہ ڈپو میں ہونے والے دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق اسپین بولدک میں واقع افغان آرمی کے فوجی کیمپ میں اسلحہ کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کے فوری بعد اسلحے کے گودام میں شدید دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے دھماکوں کے باعث آس پاس کے تمام مکانات منہدم ہوگئے ہیں ۔افغان حکام کے مطابق دھماکوں کے بعد متعدد فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں دھماکے اتنے شدید تھے کہ چمن…

Read More

نئی دہلی/واشنگٹن (ویب ڈیسک)بھارت نے میری ٹائم مذاکرات معطل کرنے کے بعد پانی کے تنازعے پر بھی بات چیت میں تاخیر کردی، پاکستان اور بھارتی سیکرٹریز آبپاشی کے درمیان مذاکرات 11 سے 13 اپریل تک واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی ثالثی میں ہونا تھے۔ ورلڈ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان پانی کا تنازع حل کرانے کیلئے تیارہیں۔بھارت پانی کے تنازعے پر بھی پاکستان سے بات چیت سے بھاگنے کیلئے ٹال مٹول کرنے لگا۔ بھارت اس سے پہلے میری ٹائم سیکورٹی سے متعلق پاکستان سے بات چیت معطل کرچکاہے۔ اس حوالے…

Read More

لندن (نیٹ نیوز) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے پرفیوم، سن پروٹیکشن فیکٹر اور ایکسفو لائٹنگ فیس واش کا استعمال اہم ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے صحت اور حسن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کئی مسائل پیدا کرسکتی ہے اسی لیے چند مفید مشوروں پر عمل کرکے گرمیوں میں بھی تازہ دم دکھائی دیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں تروتازہ رہنے کیلئے ہلکی خوشبو کا انتخاب کیا جانا بہتر ہے۔ گرمیوں میں سن سکرین کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا‘…

Read More