تازہ تر ین

لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا ٹرانسفارمر سے اُلٹا لٹک کر احتجاج

لاہور (نیوز ایجنسیاں) بجلی لوڈ شیدنگ کا مسئلہ بدستور جاری ہے۔ ملک بھر میں غیر اعلانیہ اور جبری لوڈ شیڈنگ بھی ہونے لگی ، بڑے شہروں میں چھ سے آٹھ اور چھوٹے شہروں و دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے سے بھی زیادہ بجلی بندش ہونے لگی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے ، بجلی کی پیداوار صرف 10 ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال چھ ہزار دو سو میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جبکہ بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح انتہائی کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ کی بجائے صرف ایک ہزار 400 میگاواٹ تک ہے اور بجلی کی پیداوار کا تمام بوجھ آئی پی پیز اور تھرمل پاور پلانٹس پر آ چکا ہے۔ بجلی کا شارٹ فال زیادہ ہونے سے بجلی کی تقسیم کا کمپنیوں کے لوڈ شیڈنگ کے جاری کردہ شیڈول کاغذوں تک ہی دھرے رہ گئے۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر سے تقسیم کار کمپنیوں کو بتائے بغیر ہی بجلی کی بندش ہونے لگی جس سے شہری علاقوں میں چار سے چھ اور دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول سے زیادہ بجلی کی بندش ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے ڈیمز سے پن بجلی کی پیداوار میں اضافے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی نہیں ہو سکے گی اور مزید چند روز طویل دورانیہ کی بجلی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سکھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی کا جسم پر سوئچ بورڈ باندھ کر اور ٹرانسفارمر سے الٹا لٹک کر احتجاج اور نعرے بازی،ایک طرف گرمی تو دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ذہنی مریض بنادیا ہے،مظاہرین کی دہائی تفصیلات کے مطابق سکھر اور گردونواح میں سیپکو کی جانب سے کی جانے والی بارہ سے چودہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سول سوسائٹی نے گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے اپنے جسم پر بجلی کےسوئچ بورڈ باندھ کر اور وہاں پر لگے ٹرانسفارمر پر الٹا لٹک کر نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماو¿ں کا کہناتھا کہ سکھر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی سیپکو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ کردیا ہے بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بلاجواز بند رکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ایک طرف گرمی تو دوسری طرف بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا ہے سیپکو حکام کچھ بھی سننے کو تیار نہیں فیکٹریوں میں کام شدید متاثر ہوگیا ہے جس سے مزدوری پیشہ طبقہ سخت پریشانی کا شکار ہے سیپکو حکام ہیں کہ کچھ سننے کوتیار نہیں ہیں ان کے کانوں پر لوگوں کی آہ وبکا پر بھی جوں تک نہیں رینگ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ سکھر اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر ہونگے اور سیپکوو حکام کے دفاتر کا گھیراو¿ کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv