Author: admin

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے خلاف قتل، اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ان کا مقامی افراد کے ساتھ جائیداد کا تنازع چلا آرہا ہے جس میں دونوں جانب سے 3 افراد جاں بحق، 8 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کو جوڈیشل مجسٹریٹ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید کے خلاف فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے ، شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی ۔ ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باجود پی ٹی آئی لیڈران کو جیل میں بند کیاجارہا ہے ، شیخ رشید کو گرفتار…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجرمانہ کارروائیوں میں سکیورٹی اداروں کی وردیاں استعمال کرنیوالوں پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں اسلام آباد میں ایک منظم گینگ متحرک ہے، گینگ سکیورٹی اداروں کی وردیاں پہن کر کرمنل کارروائیوں میں ملوث ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ جعل سازوں کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کرکے کاپی عدالت جمع کرائیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کی تاریخیں دینے والوں کو شرم آنی چاہئے، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے موجود ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوا، ہم تمام ادائیگیاں وقت پر کریں گے اور ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراؤ میں ملوث ملزمان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 9 اور 10 مئی کو پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان سمیت ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف دفعہ 212 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور یہ فیصلہ ملزمان کی عدم گرفتاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہونے کی ضرورت ہے۔ بھارت کے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے اور ان کا طرزحکومت سماج میں تفریق پیدا کر رہا ہے ۔، راہول گاندھی کاکہنا…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مشرقی بھارتی ریاست اڑیسا میں دو مسافر ٹرینوں کے پٹری سے اترنے اور ایک مال بردار ٹرین سے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 233 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری اڑیسا پردیپ جینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بالاسور ضلع میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 900 افراد زخمی ہوئے۔ ریاست کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل سدھانشو سارنگی نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران زخمیوں کو نکال لیا…

Read More

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزراء کی ملاقات کیپ ٹاؤن میں برکس ممالک کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی اور اپنی ملاقات کے دوران انہوں نے کئی شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے بیجنگ میں چینی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے میں دونوں ممالک کے معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا، جس میں بین الاقوامی…

Read More

انقرہ : (ویب ڈیسک) ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردگان آج دارالحکومت انقرہ میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب صدر کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78ملکوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر،روسی پارلیمنٹ کے سپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے ۔ رجب طیب اردگان کی حلف برداری کی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ صدر رجب طیب 28 مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرحت فاروق کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فرحت فاروق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 70 کی ملزمہ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، اویس مشتاق جیو فینسنگ کی سیریل نمبر 27 کا ملزم ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ بلدیات سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ترقیاتی فنڈر میں 70 ملین کرپشن کا ایک اور انکشاف ہوا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر،چیف مونسپل آفیسر، میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان کو طلب کر لیا گیا، 5 جون کو متعلقہ افسران اسٹیٹمینٹ کے ساتھ حاضر ہوں گے۔ افسران کو جنوری 2021 سے آج تک کے ٹرانزیکشن ڈیٹیل، اوریجنل بینک چالان بک، ٹینڈرز کی تفصیلات، ورکس کمپلیشن رپورٹ، اور سٹاک بک ساتھ لانے کا حکم کیا گیا ہے، ڈائریکٹر 3 سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کراچی نے لیٹر جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران پر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی کی اشیاء اپنے نام سے بیچنے کی اجازت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کاروباری مسابقت کر برقرار رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ جاری کردیا، 13صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا کہ اخلاقیات، ایمانداری اور شفاف لین دین کاروبار کے بنیادی اصول ہیں، تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں دھوکہ دہی پر مارکیٹنگ اور غیر منصفانہ مسابقت کی ممانعت ہے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے مقدمہ میں اصل سوال یہ تھا کہ کیا دھوکا دہی سے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کر اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے، سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33…

Read More