لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے شیخ یعقوب اور سابق صوبائی وزیر پیرغلام محی الدین چشتی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ یعقوب نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ شیخ یعقوب این اے 39 ڈیرہ اسماعیل خان ٹو سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب سابق صوباٸی وزیر و سابق ضلعی چیئرمین وہاڑی پیرغلام محی الدین چشتی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔ اپنے ایک بیان میں پیر غلام محی الدین نے کہا کہ 9 مٸی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ہمارا جینا مرنا پاک فوج کے ساتھ ہے، میری جان بھی اپنے وطن کیلئے قربان ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

