Author: admin

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہکینجھر جھیل 24 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی کی جدید…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملائیشیا کی عدالت نے کوالالمپور میں روکے گئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو وطن واپسی کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے طیارے کو روکنے کا حکم کو معطل کر دیا، پی آئی اے کی لیگل ٹیم نے 3 دن میں عدالتی حکم کو معطل کروا کے طیارہ واگزار کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق 26 مئی کو ملائیشیا کی مقامی عدالت نے بغیر پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کیے طیارہ روکنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت میں ٹرین حادثے میں ہونیوالی اموات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس سانحہ میں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ، میں ان سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت میں 3 ٹرینیں ٹکرانے سے 288 افراد ہلاک…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں ترین گروپ کے فیصل حیات جیوانہ ، اجمل چیمہ بھی شامل ہوئے ۔ بعدازاں سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، سب سے مقدم پاکستان ہے، نئی پارٹی کے حوالے سے ابھی کام…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز کی جانب سے اہم اجلاس آج لاہور میں ہورہا ہے تاہم وقت اور مقام پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی سابق رہنما کرنل (ر ) ہاشم ڈوگر اور ڈاکٹر مراد راس نے لاہور میں دوستوں کا اجلاس بلالیا ، اس حوالے سے ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اجلاس کے مقام اور وقت کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے، پی ٹی آئی کے 35 سے زائد سابق رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سابقہ رہنما اور ٹکٹ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی۔ محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا، ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کے مطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔ افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے، موقع پر ہی ٹیکس ادا کر کے جان چھڑائی جاسکتی ہے، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔

Read More

لاس اینجس: (ویب ڈیسک) دو بار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے صنفی مساوات پر ویڈیو سیریز کا آغاز کردیا اور اس کیلئے انہوں نے گوچی (Gucci) برانڈ کے ساتھ اشراک کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویڈیو سیریز میں اینی لینوکس، ہیلی بیلی، جولیا رابرٹس، ادریس ایلبا، عالیہ بھٹ، سرینا ولیمز، جان لیجنڈ اور گوچی کی شریک بانی سلمیٰ ہائیک پنالٹ جیسی اداکارائیں نظر آئیں گی۔ شرمین نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی اور اسے بنانے کے اپنے تجربے کے بارے میں لکھا کہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کی اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک کے ون پر ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹا گرام پر اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں اپنے دوست حسن رضوی کے ساتھ امریکی ریپر ڈریک ون کے گانے پر زبردست ڈانس سٹپس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے جب موسیقی اور رقص سے بے پناہ محبت رکھنے والے دو دوست اکٹھے ہوتے ہیں، یہ گانا اور ڈانس ہمارے دلوں میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) باکسنگ رنگ پر راج کرنیوالے عظیم باکسر محمد علی کو دنیا سے گزرے 7 برس بیت گئے لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔ 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئی ویل میں مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، تاہم انہوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے اپنا نام محمد علی رکھ لیا تھا۔ محض بارہ سال کی عمر میں محمد علی نے ایک مقامی جمنازیم میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کیا، 1960…

Read More

ہرارے : (ویب ڈیسک) زمبابوے نے کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ میں زیادہ تر گزشتہ سال کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹر جوئے لارڈ گمبی اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو اور کریگ اروائن ٹیم کی قیادت کریں گے، مارومانی اور انوسینٹ کایا بھی سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوین سکواڈ میں کپتان کریگ اروائن، لیون جونگوے، ولنگٹن مساکڈزا، ریان برل، انوسینٹ کایا، بلیسنگ موزاربانی، ٹینڈائی چٹارا، کلائیو مڈینڈے، رچرڈ انگاراوا، بریڈلے ایوانس،…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔ اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے 4 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ دوسری جانب لیسٹرشائر کی نمائندگی کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر نسیم…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج ارشد محمود جسرا کی عدالت میں شہباز گل کے وکیل مرتضیٰ طوری پیش ہوئے۔ شہباز گل کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل مرتضیٰ طوری نے کہا کہ شہباز گل فی الوقت امریکا میں ہیں، وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، حاضری سے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین سیاسی محاذ پر متحرک، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئے ۔ سینئر سیاستدان اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نےآج قریبی ساتھیوں کی لاہور میں اہم ترین مشاورت بلا لی، نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے نئے ساتھیوں کی شمولیت کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ جہانگیر ترین ،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی سے نئے ساتھیوں کی شمولیت بارے اعتماد میں لیں گے، جماعت کا کب حتمی اعلان ہوگا اس تاریخ بارے بھی مشاورت ہوگی۔ جہانگیر ترین قریبی ساتھیوں کے اعزاز میں ظہرانہ…

Read More