Author: admin

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کرپشن کیس پر جو کچھ انہوں نے کیا دشمن بھی نہ کر سکا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نو مئی سیاہ دن تھا، مٹھی بھر شرپسندوں نے کارروائیاں کیں، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس کے ردعمل پر آگ لگائی گئی، پرتشدد واقعات کا جواب دینا ہوگا، جیل میں خواتین کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، نو مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا ہو گی۔ مسلم لیگ…

Read More

انقرہ:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے انقرہ میں البیراک گروپ، سنان۔ آک (زورلو گروپ) اور ترک کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ وفود سے ملاقاتوں میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک ہوئے۔ البیراک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین احمد البیراک سے ملاقات میں وزیراعظم نے البیراک گروپ کے پاکستان میں منصوبوں کی پذیرائی کی، البیراک گروپ نے پاکستان میں کم لاگت رہائشی منصوبوں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر منصوبوں میں گہری دلچسپی سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) مظفر گڑھ سے سابق ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اس دوران نیاز خان گشکوری نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ایم این اے سید مبین عالم، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عبدالحئی دستی، اسحاق خاکوانی، نعمان لنگڑیال، عون چودھری، سعید اکبر نوانی، لالہ طاہر رندھاوا، نذیر بلوچ، فیصل جبوانہ، امین چودھری، قاسم لنگاہ، اسلم بھروانہ، اجمل چیمہ اور غلام رسول سانگھا بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین سیاسی محاذ پرمتحرک ، نئی پارٹی کی تشکیل کے معاملات فائنل راؤنڈ میں داخل جہانگیر…

Read More

کراچی:(ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم سردارعتیق احمد خان، ممبران اسمبلی میاں عبدالوحید اور پیر مظہر سعید بھی موجود تھے، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، چیئرمین پاکستان آرٹس کونسل محمد احمد شاہ بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، آئی ٹی اور سیاحت کو فروغ دے کر موجودہ معاشی چیلنجز پر قابو…

Read More

لاہور:(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو تھانہ سرور روڈ کے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ خصوصی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسمین راشد کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں، عدالت یاسمین راشد کو اس مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر یاسمین راشد کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو ملزمان کے بیانات کی روشنی میں مقدمے میں نامزد…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی حکومت کی خصوصی دعوت پر روس کا دورہ کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 5 تا 8 جون روس کا سرکاری دورہ کریں گے، چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ساتھ 5 جون کو ماسکو پہنچیں گے۔ صادق سنجرانی اعلیٰ روسی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی چیئرمین سینیٹ کا روس کے پارلیمنٹ سے خطاب ہو گا۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام آئرس متعارف کرا دیا۔ آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی، کم عمری میں کیا جانے والا سکین بھی عمر بھر کے لئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے نو منتخب صدر رجب طیب اردوان نے حلف اٹھا لیا، اردوان تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ میں آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی پاسداری کروں گا۔ نومنتخب ترک صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 78 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی، تقریب میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل، امیر قطر، آذربائیجان کے صدر، روسی پارلیمنٹ کے سپیکر اور دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔ رجب طیب 28 مئی کو ہونے والے رن آف مرحلے…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی سرگرمیوں میں غیر ملکی مبصرین کی شرکت کو سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں ملکی و غیر ملکی مبصرین سے متعلق پلان تیار کر لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مبصرین سے متعلق پلان کی اصولی منظوری دے دی، جس کے مطابق عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو باضابطہ دعوت نہیں دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے مشاہدے کیلئے غیر ملکی مبصرین وزارت داخلہ سے سکیورٹی کلیئرنس کرائیں گے، مبصرین بیرون ملک پاکستانی مشنز میں درخواست دیں گے،…

Read More

ایران : (ویب ڈیسک) ایران نے خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر بحری اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایران، سعودی عرب، یو اے ای اور عمان مشترکہ نیوی بنائیں گے،پاکستان کو بھی اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ ایران کے نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے سے تعاون میں ہی علاقائی استحکام ہے،ایرانی میڈیا کے مطابق خلیج فارس کی سلامتی کیلئے مشترکہ بحریہ تشکیل دی جائے گی۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ رات مجھے حوالات میں رکھا گیا،مجھے ادویات بھی نہیں دی گئیں اور نہ ہی مجھے باتھ روم جانے دیاگیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے،ہم چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے نئے فنانشل ماڈل پر پاکستان کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈرز نے بھی بھی سوال اٹھا دیا ہے۔ نئے فنانشل ماڈل کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم ملے گی جو کہ 231 ملین ڈالربنتی ہے۔ انگلینڈ کو دوسرے نمبر پر 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالرملیں گے جبکہ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25 فیصد شیئرآئیں گے جو کہ 37.53 ملین ڈالربنتے ہیں۔ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ 2014ء میں بھارت…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ ریاست سے وفاداری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند مخصوص لوگ استعمال ہورہے ہیں،تمام اداروں نے حدود میں رہ کر کام کرناہے،ریاست سے وفاداری اور آئین پر عمل داری ہم سب کا فرض ہے۔ عرفان قادر نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف منظم مہم جاری ہے،کچھ مخصوص لوگ اداروں کے معاملات میں مداخلت کررہے ہیں،ریاست وفاقی حکومت اور پارلیمان ہے۔ سیاسی دھڑا ریاستی اداروں کو کمزور کرنے میں سرگرم ہے،ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون سے بالاتر…

Read More