Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے 8 نوجوانوں کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر محسن رضا نقوی نے 15، 15 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں غلام میراں، اظہر اشرف، عمیر احمد، شاہنواز، بلال جیلانی، ولید ابرار، راحیل محمود اور رحیم خان کے لواحقین سے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور جاں بحق نوجوانوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، نگران وزیر اعلیٰ نے نوجوانوں کے خاندانوں کو دلاسہ دیا اور صبر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) سوڈان میں متحارب گروپوں نے سعودی عرب اور بحرین کے سفارتخانوں پر دھاوا بول دیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسلح گروپوں کی سوڈان میں ہمارے سفارتخانے، سفیر اور عملے کے خلاف سبوتاژ اور پرتشدد کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا گیا جس سے عمارت کو نقصان پہنچا۔ بحرین کا کہنا تھا کہ پرتشدد کارروائیوں کو روکنے اور سفارتی مشنز کے ہیڈکوارٹرز اور شہری تنصیبات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ بحرین نے کہا کہ تنازع میں شامل تمام…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اقتصادی سروے رپورٹ 2022-23 کے مطابق پاکستان میں مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 34 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 55 لاکھ ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہو گئی، ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 50 لاکھ ہو گئی۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 616 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی کے بعد 1946 ڈالر ہو گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں مین استحکام ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے اور فی دس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جہانگیرترین کی ” استحکام پاکستان پارٹی“پرچم کا ڈیزائن فائنل کرلیاگیا۔ استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم تین رنگوں پر مشتمل ہے ،آئی پی پی کاپرچم سبز، سفید اورسرخ رنگ پرمشتمل ہے،استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم میں چاند ،ستارہ بھی واضح ہے ۔ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین آج پارٹی پرچم اور لوگو کی رونمائی کرینگے اور پارٹی کی آئندہ کی ترجیحات کا بھی اعلان کریں گے،پارٹی کے انتخابی منشور کو بھی جلد حتمی شکل دیدی جائےگی،جس کیلئے اسحاق خاکوانی، علیم خان اور دیگر پر مشتمل ورکنگ گروپ کام کررہا ہے۔

Read More

مکہ مکرمہ: (ویب ڈیسک)ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے حرم ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، حرم آمد و رفت کیلئے عازمین کرام کو فی الوقت 190 جدید ترین مسافر بسیں مہیا کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق حج سے قبل عازمین حج کی تعداد مکمل ہونے پر بسوں کی تعداد 360 تک پہنچ جائے گی، عازمین کرام کو عزیزیہ اور بطحا قریش نامی بستیوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں عازمین کیلئے انتظامی لحاظ سے 9 رہائشی سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ حرم کے اطراف میں اجیاد، غزہ، جرول اور…

Read More

کراچی :(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے زیر صدارت پی پی پی پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ گرین اور اورنج لائن بی آر ٹی روٹس پر روزانہ 50 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں، ان روٹس کے لیے 200 بسوں کی ضرورت ہے، نئی الیکٹرک بسیں لی جائیں گی وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسوں کے سائز اور ریکوائرمنٹ بنانے کی پالیسی بورڈ میں پیش کریں، یلولائن بی آر ٹی کے لیے بسوں کی سپلائی اور آپریشن پر بھی غور…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں مالی سال کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال برآمدات میں 12.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 0.29 فیصد رہی۔ رواں مالی سال کا اقتصادی جائزہ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013ء میں اقتدارسنبھالا تو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، یہ بڑا مشکل چیلنج والا سال تھا، بجٹ چیلنجز پر قابو پانے اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی استحکام کے لیے…

Read More

لاہور :(ویب ڈیسک) جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان” کا اعلان کر دیا، اس موقع پر عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم آج ایک نئی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان کی بنیاد رکھنے آئے ہیں، سیاست میں آنے کا ایک ہی مقصد رہا ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں، میں ایک روایتی سیاست دان نہیں تھا، پی ٹی آئی کو بنانے میں دن رات محنت کی تھی، 2013 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی میں نیا جوش ولولہ پیدا کیا۔ عبدالعلیم خان…

Read More

چترال : (ویب ڈیسک) مسافر وین کھائی میں گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دیرسے لوئر چترال جانے والی ڈبل کیبن ڈاٹسن گاڑی چھانگول عشریت کے مقام پر کھائی میں جاگری جس کے سبب 3خواتین اور 3بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی مین 25 افراد سوار تھے،لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش چترال پہنچادیا گیا، چند زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی بجٹ اجلاس کل صبح 11 بجے ہوگا۔

Read More

اوول: (ویب ڈیسک) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ اور بھارتی باولر محمد سراج کے درمیان گرما گرمی ہو گئی۔ دوسرے دن کے آغاز میں ہی پہلا اوور محمد سراج کرنے آئے جن کا سامنا اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے ، محمد سراج نے اسٹیو سمتھ کو آگے گیند کرائیں جو کسی تحفے سے کم نہ تھیں تو اسٹیو سمتھ نے بھی لگا تار باونڈریز لگا کر سنچری مکمل کی ۔ یہ منا ظر دیکھ کر کمنٹیٹر سنیل گواسکر بھی چپ نہ رہے اور بول پڑے کہ یہ کیا ہو رہا ہے ،…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہو گیا۔ امریکی ڈالر ٹریڈنگ کے دوران گراوٹ کے بعد 286 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج تین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر 303 روپے کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔

Read More