Author: admin

لندن : (ویب ڈیسک) برطانوی حکومت نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور اردن کے شہریوں کیلئے صرف 10 پاؤنڈ کی لاگت سے ای ویزا پرمٹ کی دستیابی کا اعلان کردیا۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کی ترجمان روزی ڈیاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ الیکٹرانک وزٹ ویزے کے اخراجات اور ضروریات کو کم کرنے سے خلیجی ممالک اور اردن کے زائرین سب سے کم لاگت میں آسانی کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کر سکیں گے، ان ممالک کے شہری سب سے پہلے ویزا سے مستفید ہوں گے۔ یہ نیا نظام ان…

Read More

واشنگٹن : (ویب ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدے کے ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے، وہ منگل کے روز میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں سابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے تاہم یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے اور وہ بے گناہ ہیں۔ دوسری جانب سابق صدر…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شہر میں پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو پہلے سیل اور خلاف ورزی پر مسمار کیا جائے جبکہ جس علاقہ میں آلودگی ہو وہاں کے ماحولیاتی آفیسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز میں 436 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات کیلئے دائر درخواست کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی۔ دوران سماعت جسٹس سردار طارق نے جماعت اسلامی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ اس وقت یہ معاملہ آپ کی استدعا پر ڈی لنک کیا گیا؟ میں کہنا نہیں چاہتا مگر یہ مجھے کچھ اور ہی لگتا ہے، اس وقت بنچ نے آپ کو اتنا بڑا ریلیف دے دیا تھا، آپ نے اس بنچ کے سامنے کیوں نہیں کہا اس کو ساتھ سنیں، آپ نے 7 سال میں کسی ادارے کو درخواست…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے۔ چیف جسٹس…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے یاسمین راشد و دیگر 34 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں ہیں اور کیس کا ریکارڈ اس کے پاس ہے، عدالت آج مقدمہ میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست میں تاریخ دے دے۔ بعدازاں لاہور…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا، حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زراعت، صنعت، سرمایہ کاری میں شدید کمی، گروتھ منفی، ایکسپورٹ 12 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب ڈالر سے بھی کم ہیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول پھر بھی حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت 9 مئی واقعات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرپسندوں کی گرفتاریوں، تفتیش اور مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی،…

Read More

نیویارک: (ویب ڈیسک) پاکستان اقوام متحدہ کے اہم ادارے ایکوسک فورم اقتصادی کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل (ایکوسک) فورم کی رکنیت کیلئے ووٹنگ میں پاکستان نے 185 میں سے 129 ووٹ لیے ، سب سے زیادہ 145 ووٹ نیپال نے حاصل کیے جبکہ جاپان نے 127 ووٹ حاصل کیے۔ ایشیا اورپیسیفک خطےکے ممالک کیلئے 3 مخصوص نشستوں پر 5 ممالک میں مقابلہ تھا۔ ایشیائی ممالک کیلئے مخصوص 2 نشستوں پر عراق، تاجکستان، جاپان، پاکستان اور نیپال امیدوار تھے، ایشیائی ممالک کی 3 نشستوں کے انتخابات میں 6 ممالک کے ووٹ مسترد ہوئے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا لیکن اجلاس کا وقت اور جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ آئندہ مالی سال 24-2023 کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، 24 مئی، 5 اور 7 جون کے ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی لی جائے گی۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی، شرپسند ارضم جنید لاہور کا رہائشی اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔ 9 مئی کو ارضم جنید نے اعلیٰ عسکری قیادت کے افسران کے نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور افواج پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرپسند ارضم نے لوگوں کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا۔ شرپسند ارضم جنید نے اعتراف کیا ہے کہ جب چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا تو زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبہ کے تحت کور کمانڈر ہاؤس…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوام کو ریلیف ملے گا یا مہنگائی کا نیا طوفان؟ نئے مالی سال کا ساڑھے 14 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کریں گے، اتحادی حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا بجٹ ہوگا۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد مالیاتی خسارہ کیساتھ تیار کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے 6 ہزار ارب روپے سے زائد مالیاتی خسارے کا بجٹ پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی، حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کو تارکین وطن پاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست مخالف پراپیگنڈا اور سرگرمیوں میں ملوث تمام تارکین وطن کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو ان گھناؤنے واقعات کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور مدد (جسمانی، اخلاقی اور مالی) کرنے میں ملوث پائے جائیں گے، اس حوالے سے 500 سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے، ان کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمیاں، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن سٹیٹس…

Read More