تازہ تر ین

آئی ایم ایف نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی تھی، خط جواب مانگنے کیلئے ہے، پی ٹی آئی رہنمامہربانو قریشی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط ابھی نہیں لکھا گیا اور نہ پتا ہے کہ خط میں کیا ہوگا، جو چیز ابھی ہوئی نہیں اس پر تنقید شروع کردی گئی ہے۔

حالانکہ گزشتہ روز عمران خان خود آئی ایم ایف کو خط لکھنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف خود بانی پی ٹی آئی کے پاس آیا تھا اور آئی ایم ایف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ الیکشن وقت پر صاف شفاف ہوں گے مگر نہ الیکشن صاف شفاف ہوئے اور نہ وقت پر ہوئے

مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کی کمٹمنٹ کا فالو اپ ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv