Author: admin

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیے میرے دل اور چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، سب کے ساتھ مل کر ٹیم کی طرح کام کرنا چاہتی ہوں، میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں، امتحانات اور قیدی تنہائی سے گزر کر یہاں پہنچی ہوں، اپوزیشن ارکان کا ایوان میں موجود نہ ہونا افسوسناک ہے، مشکلات کے باوجود ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑا، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں۔ پنجاب اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

Read More

قطری حکومت کی ثالثی کے تحت ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طالبان نے 84 سالہ آسٹریائی مغوی کو رہا کردیا ہے۔ ہربرٹ فرٹز کا تعلق انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست تحریک سے ہے۔ آسٹریا کی حکومت نے ویانا سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہربرٹ فرٹز کو رہائی کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچادیا گیا ہے۔ آسٹریا کی حکومت نے افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کی تھی تاہم اس ایڈوائزری کو نظر انداز کرکے ہربرٹ فرٹز نے افغانستان کا دورہ کیا جہاں انہیں گزشتہ برس گرفتار کرلیا گیا۔ طالبان نے…

Read More

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ بھارت کے سیاحوں کو متوجہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ 2030 تک بھارت سے سعودی عرب آنے والوں کی تعداد 75 لاکھ سے زیادہ ہوجائے گی۔ ایک ٹریول شو میں ایشیا پیسیفک سعودی ٹور ازم اتھارٹی کے صدر الحسن الدباغ کا کہنا تھا کہ سیاحت کے حوالے سے سعودی عرب کے لیے بھارت ایک ترجیحی مارکیٹ ہے۔ سعودی عرب کو حج اور عمرے کے علاوہ سیاحت اور تفریح کے لیے آنے والے بھارتی باشندوں کا بھی انتظار ہے۔ گزشتہ برس 15 لاکھ بھارتی باشندوں نے سعودی عرب کا سفر کیا۔ الحسن…

Read More

سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کا اجلاس 29 فروری کو ہوگا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کونسل اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں سابق جج مظاہرعلی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کی جائے گی۔ ریٹائرڈججز سے متعلق کیس زیر التوا ہونے کے باعث کاروائی ملتوی تھی تاہم سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی کا مختصر فیصلہ میں کہا کہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے جج کیخلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں زیرالتوا شکایت پر ریٹائرجج کے خلاف کارروائی کی…

Read More

مسلم لیگ (ن) کی چیف ایگزیکٹو اور سینیئر نائب صدر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کیے جانے کے بعد گنتی کی گئی مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کیے۔ سُنی اتحاد کونسل کے ارکان بات نہ سُنے جانے پرایوان سے واک آؤٹ کرگئےتھے، بائیکاٹ برقراررہنے پر اسپیکرملک محمد احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے بغیر ہی ووٹنگ کا آغازکروا دیا۔ نتائج کا اعلان کیے جانے کے بعد اسپیکراسمبلی نے…

Read More

پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم 90 میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لائیو میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی…

Read More

ماہرین نے کہا ہے کہ پروسیسڈ کیے ہوئے جنک فوڈ سے لوگ بہت بڑے پیمانے پر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ بھی فوڈ آئٹم کوکین کی طرح انسان کو ایک طرح کے نشے کا عادی بنادیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں ان کا استعمال کرنے کی خواہش بڑھتی چلی جاتی ہے۔ برطانیہ میں یہ معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ معروف مصنف پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارالامرا میں پریزنٹیشن پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پروسیس کی ہوئی اشیائے خور و نوش انسان کو بالکل اسی طرح نشے کا…

Read More

نئی دہلی: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے تاریخی گیانواپی مسجد کے 4 تہہ خانوں میں سے ایک تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف مسجد کمیٹی کی دائر درخواست خارج کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وارانسی کی ضلعی عدالت میں گیانواپی مسجد میں پوجا کی اجازت دینے کے خلاف مسجد کمیٹی کی درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس روہت رنجن اگروال نے فیصلہ سنایا کہ مسجد کے ویاس تہہ خانہ میں پوجا جاری رکھی جائے۔ مسجد کمیٹی نے یہ درخواست اُس عدالتی حکم کے خلاف دی تھی جس میں ہندو شہری شیلیندر کمار پاٹھک نے…

Read More

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو وکلاء سے اکیلے میں ملاقات کی اجازت دے دی۔ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے پرائیویسی اور اکیلے میں ملاقات کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کو پرائیویسی میں ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی ملاقات کے دوران کوئی اہلکار کھڑا نہیں ہوگا۔ عدالت نے وکلاء کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران کاغذات اور پینسل لے جانے کی بھی اجازت دے دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکم دیا کہ اس حوالے سے تحریری حکمنامہ جاری کردینگے…

Read More

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عذرداری پر سماعت کرتے ہوئے تمام فریقین کو دستاویزات دینے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کشمنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 15 مانسہرہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی عذرداری پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز میں نواز شریف کے وکیل بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کی رپورٹ تاحال نہیں دی گئی، ریٹرننگ افسر کی رپورٹ پڑھے بغیر دلائل نہیں دے سکتے۔ کامیاب امیدوار گشتاسپ خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ آر…

Read More

معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے اپنے بچوں کا نام شاہ ران اور اقراء کا انتخاب کیا تھا، اداکار نے جیل میں رہنے کے بعد اپنی زندگی تبدیل کرنے کا اعادہ کیا تھا۔ سنجے دت اپنی اہلیہ مانیتا اور تینوں بچوں کے ہمرا خوشحال زندگی گزر بسر کر رہے ہیں، بڑی بیٹی تریشلا جو کہ پہلی بیوی سے تھیں، الگ زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔ جبکہ دوسری اہلیہ مانیتا سے شاہ ران اور اقراء والد کے ساتھ ہی رہ رہے ہیں، تاہم سنجے دت اپنے بچوں کے ناموں کو لے کر بھی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔ بچوں کے…

Read More

مریم نواز کی درخواست پر اپوزیشن کو منانے کے سات رکنی کمیٹی قائم کمیٹی میں خواجہ سلمان رفیق خواجہ عمران نذیر اور سمیع اللہ خلیل ظاہر سندھو علی حیدر گیلانی بھی کمیٹی میں شامل اسپیکر نے مریم نواز کی طرف سنی اتحاد کونسل کو منانے کی درخواست کو کارروائی کا حصہ بنانے سے روک دیا مریم نواز نے good will gesture دیا ہے جو لائق تحسین ہے ۔ اسپیکر

Read More

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روایات کو آگے بڑھائیں گی، پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، پنجاب میں سب سے بڑا چیلنج سیاست کو بد تہذیبی سے صاف کرنا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئی روایت قائم کی جارہی ہے، اس تاریخی لمحے کا حصہ ہونے پر فخر ہے، وزارت اعلیٰ خدمت کا منصب ہے، شہبازشریف نے…

Read More