Author: admin

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کے بیانیے کو مسترد کر دیا، 3 دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئیں، مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کہنا تھا کہ 3 دفعہ کے وزیراعظم کی بیٹی شدید دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے، مریم نواز تقاریر کی بجائےغریب کی بھوک بارے سوچیں، عوام کو ریلیف نہ ملا توعوام انکو نہیں چھوڑے…

Read More

اسلام آباد: اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا، سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور کی مدعیت میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے صوفیہ مرزا کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہر عمر فاروق ظہور نے اپنی سابقہ اہلیہ (صوفیہ مرزا)، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ، ریکارڈ ٹمپرنگ، جعلسازی اور عوامی عہدے…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ سول جج مرید عباس خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عدالت طلبی کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق دائر درخواست منظور کرلی اور بانی پی ٹی آئی کو خاتون دھمکی کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 3 اپریل تک…

Read More

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیت لیا۔ اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی شارٹ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ اُن کی فلم ’جامن کا درخت‘ نے فلم فیسٹول کانز میں ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ہدایتکار رافع راشدی نے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیتنے پر فلم ’جامن کا درخت‘ کی کاسٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم…

Read More

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے بتایا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کردیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں عاقب اللہ کی نامزدگی پر تحفظات کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کیا۔

Read More

مبینہ آڈیو میں کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ، ’ہم پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں بیٹھے تھے، آپ دونوں لوگ اپوزیشن میں تھےاورجیلوں میں جانے والے تھے،پی پی اور ن لیگ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس سے ووٹرناراض ہوا۔‘ آڈیو میں وہ مبینہ طور پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کو بریف کررہے ہیں۔ گورنر سندھ کو مبینہ طور پر مزید کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ پہلے ہمیں7 نشستیں ملی تھیں، وہ ہمارامینڈیٹ تھا۔۔۔ آج ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ حکومت میں شمولیت کے بدلے ایک وزارت دے…

Read More

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گوادر میں سن 2008 کو فروری کے مہینے میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔ دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ…

Read More

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میں نے جبری گمشدگی کے نام پر ریاست پر لگے الزمات کا دفاع کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نگراں وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جبری گمشدگی کا دفاع کیا۔ جس پر نگراں وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جبری گمشدگی کے نام پر ریاست پر لگے الزمات کا دفاع کیا۔ صحافی نے پھر سوال کہا کہ یہ بندے کدھر تھے؟ جس پر انوار الحق کاکڑ نے جواب دیا کہ یہ الزام ہے اور اس کو الہامی حثیت نہ دیں،…

Read More

سعودی عرب کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ اس کے وزیروزیر تجارت اور اسرائیلی ہم منصب کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی تھی۔ ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیرتجارت اور اسرائیلی ہم منصب کی مبینہ بات چیت کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سرکاری سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ القصبی نائجیریا کے ہم منصب کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک نامعلوم شخص نے وزیر کو مبارکباد…

Read More

امریکا کی سابق خاتونِ اول مشل اوباما صدر بائیڈن کی جگہ ممکنہ ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہوسکتی ہیں۔ امریکا کی معروف راسموزین رپورٹس کے ایک سروے کے مطابق 48 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز کی رائے میں سابق خاتون اول جو بائیڈن کی جگہ بہتر صدارتی امیدوار ثابت ہوسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ مشل اوباما کے حق میں رائے دینے والے 48 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز کے مقابلے میں ان کے خلاف رائے دینے والوں کا تناسب 38 فیصد تھا۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق صرف 33 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز کا یہ خیال ہے کہ بیلٹ بکس میں کوئی ہلچل مچادینے والی تبدیلی رونما…

Read More

ترکی میں صرف ایک دن میں سات خواتین کو ان کے موجودہ یا سابق شوہروں نے قتل کردیا۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے سرکاری ٹی وی ہیوبرترک نے بتایا کہ قتل کی وارداتیں امیر، برسا، سکاریہ، ارزوروم، دینزلی اور استنبول میں ہوئیں۔ 2021 میں خواتین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق یورپی کاؤنسل سے ترکی کے نکل جانے کے بعد خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی نے قتل ہونے والی تمام خواتین کے نام ان کی تصویروں کے ساتھ اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے ہیں۔ منگل کو قتل…

Read More

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پنجاب بھر میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ستھرا پنجاب پر اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ کے اندر پنجاب میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ کی مہلت ہے اس کے بعد دیکھوں گی کہاں عمل ہوا، کہاں نہیں۔ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، سڑکوں پر گندا پانی…

Read More

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پرشدید تشویش ہے۔ نامز وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر شدید تشویش ہے، مسلم لیگ ن بلوچستان کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متاثرین کی فوری امداد کی جائے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ…

Read More