تازہ تر ین

خاتون کی برف کی تہہ کے نیچے پانی میں تیراکی کا ریکارڈ

روم: اٹلی کی ایک خاتون تیراک نے جھیل میں برف کی تہہ کے نیچے 459 فٹ گہرائی میں جا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

27 سالہ ویلینٹینا کیفولا نے یہ کارنامہ اٹلی کی لاگو دی اینٹرسلوا میں بغیر آکسیجن کے تیراکی کر کے انجام دیا۔

ویلینٹینا نے یہ ریکارڈ اس سے قبل 2017 میں بنایا تھا جس کو جاپانی ایتھلیٹ یاسوکو اوزیکی نے حال ہی میں 413 فٹ گہرائی میں جا کر اپنے نام کر لیا تھا۔
ورلڈ انڈر واٹر فیڈریشن کے اعلان کے مطابق ویلینٹینا نے یاسوکو اوزیکی کی کامیابی کے 36 گھنٹوں بعد ہی ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv