Author: admin

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے علاوے تروپور میں منگل کے روز روڈ شو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر موبائل فون پھینک دیا گیا۔ وزیر اعظم مودی تامل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ کیرالہ میں منعقدہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کی تقریب میں شرکت کے بعد وزیر اعظم مودی نے تامل ناڈو میں بی جے پی کے صدر انامالائی کی ’این مین این پیپل یاترا‘ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ بھارتی وزیر اعظم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کوئمبٹور میں ائر فورس بیس پہنچے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے…

Read More

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ انتخابی عزرداری کے کیس میں نواز شریف کی درخواست خارج کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سابق وزیراعظم کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکو 3 دن میں حتمی نتیجہ مرتب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس حلقے سے نواشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دی تھی۔ گستاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 249 جبک ہنوازشریف نے 80 ہزار 382 ووٹس حاصل کیے تھے۔ این اے…

Read More

اسلام آباد: چین نے ابتدائی طور پر قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اب اس نے حالیہ شرائط پر پاکستان کا 2ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر ر ضامندی ظاہر کردی ہے۔ وزارت خزانہ نے بتایا کہ چین کے ساتھ 23مارچ کو ادا کیے جانے والے 2 بلین ڈالرز کی ادائیگی کی مدت میں مزید توسیع پر مفاہمت ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے چین کے سفارتخانے کے جواب کا انتظار ہے۔ اس وقت پاکستان اس قرض پر 7.1فیصد کی شرح سے ادائیگی کر رہا ہے۔ یہ شرح چھ ماہ کے ’’سکیورڈ اوور نائٹ فائننس ریٹ پلس…

Read More

کراچی: موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ہائی کریڈٹ رسک ‘Caa3′ پر برقرار رکھا ہے۔ اپنے جاری کردہ جائزے میں عالمی ریٹنگ ایجنسی نے قرار دیا ہے کہ متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں قائم ہونے والی کمزور مینڈیٹ کی حامل نئی حکومت کو آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہونے کے بعد نئے پروگرام کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ادھر بینک آف امریکا نے پاکستانی یوروبانڈز کو اس امید کے ساتھ اوورویٹ کیا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیاں بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کریںگی، لیکن یہ موڈیز کے معاملے میں غلط ثابت ہوا ہے،…

Read More

پیرس اولمپکس 2024 کا سکیورٹی پلان فرانس کے دارالحکومت کے ریلوے اسٹیشن سے چوری ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپک گیمز کیلئے پولیس کے سیکیورٹی پلانز پر مشتمل ایک بیگ جس میں ایک کمپیوٹر اور 2 میموری اسٹکس موجود تھے، پیر کی شام کو دارالحکومت (گارے ڈو نورڈ اسٹیشن) کی ٹرین سے چوری ہوگیا۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بیگ پیرس سٹی ہال کے ایک انجینئر تھا، جس نے بیگ کو اپنی سیٹ کے اوپر سامان کے ڈبے میں رکھا تھا چونکہ ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی تو اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران اُسے…

Read More

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اسدعمر، فیصل جاوید اور دیگر کو مقدمے سے بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ دوران سماعت وکلاء میں آمنہ علی، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصلے کے مطابق ملزمان کی جانب سے اے 249 کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جا سکتی اور مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے لہٰذا بانی پی ٹی…

Read More

لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں سی آئی اے ٹیم نے مقتول کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق احسن شاہ کو امیر بالاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، قتل کے وقت احسن شاہ پاکستان میں موجود نہیں تھا بلکہ سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی۔ احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بالاج نے اس شادی پر جانا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ احسن…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ تاپسی پنو کی اپنے دیرینہ دوست بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنو اور بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بوے رواں سال مارچ کے آخر میں شادی کریں گے، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوں گی جس میں صرف فیملی کے افراد اور چند قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاپسی پنو کی شادی پر بالی ووڈ کی کسی بھی مشہور شخصیت کو مدعو نہیں کیا جائے گا جبکہ یہ شادی…

Read More

اسلام آباد: وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے اطلاق کا امکان نہیں، تاہم وہ نہیں جانتے کہ پاک ایران پائپ لائن منصوبے سے متعلق امریکا کیا چاہتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ گوادر تک 80 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھانے میں ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے، نگران کابینہ نئی حکومت کیلئے5422 ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر جا رہی ہے، سود کیساتھ پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3022 ارب ،پاور سیکٹر کا 2400 ارب روپے ہے، جس سے مجموعی گردشی قرضوں کا حجم 5422…

Read More

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے لئے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ پنجاب ایلیٹ فورس درخواست گزار علی امین گنڈاپور کو گرفتاری کرنے کے لئے ان کا پیچھا کررہی ہے اور درخواست گزار صوبے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پارٹی کی جانب سے وزیراعلی کے لئے نامزد ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ درج مقدمات میں آئندہ سماعت تک درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔ پنجاب پولیس کس قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے…

Read More

خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف بنائی گئی پروپیگنڈہ فلم ‘آرٹیکل 370′ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی جس سے بالی ووڈ اور مودی حکومت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ خلیجی ممالک میں بالی ووڈ فلمیں مسلسل پابندیوں کا شکار ہیں، اب حال ہی میں بھارتی فلم ‘آرٹیکل 370′ کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز سے روک دیا گیا، خلیجی ممالک کی طرف سے فلم ‘آرٹیکل 370′ پر پابندی بالی ووڈ اور کشمیر میں حالات نارمل ہونے کے مودی کے بیانیے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ بالی ووڈ فلم ‘آرٹیکل 370′ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی…

Read More

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکیل نے سپریم کورٹ میں مانا تھا کہ اگر ہم سے نشان لے لیا گیا تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بیرسٹر گوہر علی خان اور صاحبزادہ حامد رضا کمیشن میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکیل علی ظفر نے اعتراض کیا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز فیصلہ کیا کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کو نوٹس جاری کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ ہم نے تمام جماعتوں کو نہیں بلایا…

Read More

بھارت کے راجیہ سبھا انتخابات میں پارٹی لیڈر نصیر حسین کی جیت کا جشن منانے کے دوران کانگریس کارکنوں نے اسمبلی کے اندر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگاڈالے۔ بنگلورو پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ منگل 27 فروری کو کانگریس نے کرناٹک میں راجیہ سبھا کی 4 میں سے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کارکنوں کی جانب سے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے کا الزام بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے عائد کیا گیا ہے جسے کانگریس کی جانب سے جھوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ نتائج کے اعلان کے…

Read More