Author: admin

  کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 166 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان شان مسعود نے 27، ٹیم سیفرٹ نے 8، لیوس ڈوپلوئے نے 24 ، شعیب ملک…

Read More

راولپنڈی (شاہد ملک سے) ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا اور چینی غائب ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مہنگائی نے پہلے ہی ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے، اب تو بچوں کو تین وقت کی روٹی نہیں دے سکتے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز خبریں سروے کے دوران شہریوں ملک نذیر، اشفاق، صادق ،فیصل ، ملک عنصر، ملک افضل، ملک محبت ،شکور وغیرہ…

Read More

نئی دہلی:  کانگریس لیڈر ادھیر رانجن چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کے 27 فروری 2019 کو پاکستان پر حملے کے دعوے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے راز فاش کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما اور لوک سبھا کے رکن ادھیر رانجن نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بتایا تھا کہ دشمن سے بدلہ لینے کے لیے بالاکوٹ پر حملہ کیا ہے۔ ادھیر رانجن کے بقول ارکان اسمبلی کو بتایا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے F-16 طیارے کو مار گرایا گیا ہے لیکن ہزار بار ثبوت مانگنے کے باوجود ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی۔ کانگریس رہنما نے مزید کہا…

Read More

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مزید بیل آؤٹ بات چیت میں ملک کے سیاسی استحکام کو اہمیت دیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ”روئٹرز“ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اپنی پوزیشن کی تفصیل سے بتائی گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق پارٹی کے دو سینئر ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تفصیلات صھیح وقت پر منظر عام پر لائی…

Read More

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اتمانزئی قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ہے۔ جس میں عمائدین نے پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے کو سراہا۔ لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات سے ملاقات میں اتمانزئی قبائلی عمائدین نے کہا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت…

Read More

سیئول: جنوبی کوریا میں قومی سطح پر درپیش صحت کے بحران کی سطح اعلی ترین قرار دے دی گئی ہے جس کی وجہ میڈیکل تعلیمی اداروں میں داخلے کے مسائل کے حوالے سے  ڈاکٹروں کی احتجاجاً ہڑتال ہے ۔ عالمی میڈیا نے جنوبی کوریا کی وزارت صحت  کے حوالے سے بتایا تقریباً 7,863 ڈاکٹرز ( تقریباً 70 فیصد ٹرینی ڈاکٹروں ) نے واک آؤٹ کیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال میں خلل پڑ گیا ہے اور سرجریوں میں تاخیر یا منسوخی کا سامنا ہے۔ زیادہ تر ٹرینی  ڈاکٹرز ملک کے 100 اسپتالوں میں کام کرتے ہیں اور سرجریوں اور…

Read More

جنیوا: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسرائیل کی جبری بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر حملے کی دھمکیوں پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے۔ وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوال اُٹھایا کہ ہم یہاں کن حقوق کی بات کر رہے ہیں جب کہ…

Read More

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن رمضان سے پہلے ریلیف یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کےگھی، کوکنگ آئل، چائے، اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے صارفین کی سہولت کیلئے مختلف برانڈڈ گھی، کوکنگ آئل، چائے اوردیگر روزمرہ اشیاء سرف، صابن وغیرہ کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 روپے سے 100 روپے فی کلو /لیٹر کی کمی کر دی گئی ہیں۔ اسی طرح برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی 800گرام پیک کمی کر دی ہے۔ ڈالڈا کوکنگ آئل 523 سے…

Read More

امریکا اور روس کے مصنوعی سیارے آج رات کسی وقت متصادم ہونے والے ہیں۔ خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اس حوالے سے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ زمین سے 600 کلومیٹر کی بلندی پر ٹکرانے والے مصنوعی سیاروں میں ناسا کا مشن TIMED اور روس کا Cosmos 2221 شامل ہیں۔ اتنی بلندی پر دو مصنوعی سیاروں کے تصادم سے اچھا خاصا ملبہ زمین کی طرف آسکتا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے اس ممکنہ تصادم پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ بعض اندازوں کے مطابق دونوں مصنوعی سیارے ایک دوسرے کے بہت قریب سے گزریں گے۔ پھر بھی امریکا…

Read More

لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبے کا ایک ماہ کا بجٹ اپوزیشن کی نوک جھونک کے درمیان منظور کرلیا گیا، اس موقع حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے بازی کی۔ صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ملک احمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں مریم اورنگزیب کی جانب سے ایک کے صوبائی بجٹ کا بل پیش کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے ایک ماہ کے جاری اخراجات کے تخمیمہ کی مالیت 358 ارب روپے ہے، جو کہ یکم تا 31 مارچ تک کے لیے ہے۔ 358 ارب 94 کروڑ سے زائد ماہانہ کے پنجاب کے بجٹ…

Read More

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سیدہ شہربانو نقوی نے ملاقات کی، آرمی چیف نے شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی۔ خاتون نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری 2024ء کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ…

Read More

پیرس، 28 فروری: فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں منعقد ہونے والے ”فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو“ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زراعت اور لائیو سٹاک کے مختلف پیشہ ور افراد سے بات چیت کی۔ بدھ کو یہاں موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر پاکستان کی وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے وفد کی ملاقاتوں کا مقصد زرعی شعبے، لائیو سٹاک کی پیداوار، تحقیق اور خصوصی تربیتی پروگراموں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متنوع روابط پیدا کرنا تھا۔ .

Read More

مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار حکومت کے پاس کٹے مرغی انڈوں لنگر خانوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ آپ تعصب کو دماغ سے نکالیں۔ مریم نے بطوروزیر اعلیٰ کسی قسم کی کوئی مراعات سرکاری گاڑی ،سرکاری گھر اور نہ ہی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز کی کارکردگی پر یہ بات نہیں کرسکتے ۔ تحریک فساد والوں کی اپنی کوئی پوزیشن نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رانا آفتاب نے وزیراعلیٰ کے الیکشن کومتنازع بنانے کی کوشش کی۔ تحریک فساد والوں…

Read More