- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستان مخالف فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آنے والے جنوبی افریقی امپائر ماریس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ ماریس ایراسمس کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز آخری اسائنمنٹ ہوگی۔ انہوں نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے۔ ایراسمس نے 18 ویمن ٹی20 میچز میں بھی فرائض انجام دیے اور وہ 3 مرتبہ آئی سی سی امپائر آف دی ایئر قرار پائے۔ جنوبی افریقی امپائر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ کے…
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لیے رائے شماری ہوگی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے لیے کیپٹن (ر) عبد الخالق اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے اسپیکر کے نام کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بڑے پیمانے پر آپریشن کلین اَپ، تقرر و تبادلوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ 6 سینئر سرکاری افسران کی خدمات پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سپرد کردی گئیں،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب سہیل اشرف، ایس پی زین عاصم، ایس پی ارتضی کمیل، ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رفیع اللہ اور محمد عثمان باوجوہ پی سی بی امور چلائیں گے جبکہ چئیرمین تمام افسران کی بورڈ میں خدمات کا تعین کریں گے۔ ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کے آئین میں تبدیلی کی جائے گی،…
خان یونس: اسرائیل نے جبر و استبداد کی حد پار کرتے ہوئے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بھی وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ شہادتیں غزہ کے علاقوں نصیرات، بوریج اور خان یونس کے پناہ گزین کیمپوں میں ہوئی جب اسرائیلی فوج نے یہاں شدید گولہ باری کی۔ اسرائیل کے 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر بمباری میں 29 ہزار 954 فلسطینی شہید اور 70 ہزار 325 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ادھر سیو…
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے لہجے اور لگائے گئے الزامات پر تحفظ کا اظہار کردیا۔ صدر عارف علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کو عام طور پر سمریوں میں ایسے مخاطب نہیں کیا جاتا۔ یہ امر افسوسناک ہے کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو نے صدر مملکت کو پہلے صیغے میں مخاطب کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے سمری میں ناقابل قبول زبان استعمال کی اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ صدر مملکت نے اپنے حلف اور ذمہ داریوں…
ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد کی تصدیق کردی۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اس جوڑی نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی پوسٹ پر بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔…
معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی لیکن وہ دیگر خواتین کی طرح بیوٹی کریمز ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔ حال ہی میں عفت عمر ایک پوڈکاسٹ کی مہمان بنیں جس کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس کلپ میں اداکارہ کو مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوڈکاسٹ کے میزبان نے عفت عمر سے پوچھا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاستدان خاتون کون ہیں؟ اس سوال کے…
کراچی: پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز اپنے دو کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے پہلے کراچی کنگز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جیمز وینس اور آسٹریلیا کے ڈینئل سیمز پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے اور میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز بھی پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ…
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کیلیے بہترین انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے شروع کا ایک ڈیڑھ سال مشکل ہوگا جس میں ہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ نواز شریف نے ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنی ماضی کی حکومتی کارکردگی کو بیان کیا اور کہا کہ اگر ہماری خدمت اور حکومت کا تسلسل جاری رہتا تو پاکستان آج جی 20 ممالک میں شامل ہوتاْ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دوسرے دور میں پاکستان ایٹمی قوت بنا…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلےمیں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتےہوئے ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغوا سمیت دہشت…
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سزا معطلی کی لیے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں موقف اپنایا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی۔ انہوں ںے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ سائفر کی حفاظت میری ذمہ داری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی، ۔سپریم کورٹ اس معاملے میں پہلے ہی درخواست گزار کو ضمانت بعد از گرفتاری دی چکی ہے۔…
اسلام آباد: چئیرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنے کی تردید کردی۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی حقائق کے برعکس تشریح کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کرانے کے بعد تمام پارٹیوں کو خط لکھتا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں پانچ فیصد کوٹا خواتین کو دیا جاتا ہے، وہ خط صرف ہمیں نہیں لکھا گیا تمام جماعتوں کو لکھا گیا ہے۔ حامد رضا…
کراچی: جاپانی قونصل جنرل نے الیکشن کے کامیاب انعقاد پر جاپان کی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جاپانی قونصل کنرل ہتوری مساہریو نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ…
