Author: admin

پشاور: پختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل آج ہو رہا ہے، جس میں خفیہ رائے شماری کے بعد سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی نے 89 ووٹ لیے جب کہ ان کے مقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار احسان اللہ میاں خیل نے 17 ووٹ لیے۔نو منتخب اسپیکر خیبرپختونخوا بابر سلیم سواتی نے اسپیکر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مشتاق غنی نے ان سے حلف لیا۔ قبل ازیں صوبائی اسمبلی کا اجلاس مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی…

Read More

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے بعد اب بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروالیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی کلاتھنگ برانڈ ‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر برانڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔ ‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کی تشہیری مہم کے لیے کروائےگئے فوٹوشوٹ کو ماہرہ خان نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا۔ ماہرہ خان کی اداکاری اور حُسن کے دیوانے بھارتی مداحوں نے اُن کے فوٹوشوٹ کے انداز…

Read More

سلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔ سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، سینیٹر نزہت صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔ دوسری جانب جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری بھی بطور رکن قومی اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ…

Read More

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر اسمبلی پہنچے۔ قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں علی محمد خان اور شیر افضل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد اراکین نے پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین نے اسپیکر کی نشست پر کھڑے ہو کر…

Read More

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت…

Read More

سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ، ’آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں۔‘ پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں پھر سے آزادی مارچ کا اعلان کرنے والے کرنے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا قومی اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔ انہوں نے تبصرہ کیا کہ ’یہ اسمبلی نہیں کوئی اور چیز ہے۔‘ ماضی میں اتحادی حکومت کا حصہ رہنے والے فضل الرحمان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف برداری کے لیے پہنچے تھے۔ انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات بھی…

Read More

عبد الخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے بلا مقابلہ اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ پی پی کی غزالہ گولہ بھی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئیں۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے دونوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کیا۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع…

Read More

 اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی۔ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے۔ اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔ صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن…

Read More

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ویڈیولنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء خالد یوسف چوہدری، سردار مصروف خان اور بیرسٹر رائے سلمان ،طارق نون عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سماعت…

Read More

نومنتخب ارکان قوم اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر احتجاج کا اعلان کرنے والی سنی اتحاد کونسل کے آزاد اراکین ایوان میں شور شرابا کرتے رہے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوا۔ عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ارکان کی حلف برداری کے بعد پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی وجود میں آگئی۔ اسپیکر کی جانب سے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے شدید نعرے بازی شروع کردی۔ استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخظ کرنے…

Read More

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، امیر بالاج کیس کی تفتیش کے لیے 2 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کی جانب سے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان اور ڈاکٹر مستنصر عطا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اب تک امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی سمیت 4 افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔

Read More

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدے فائنل ہو گئے ہیں لیکن ہم نے مانگے نہیں، اختیار مانگا ہے، ہماری زیادہ سیٹیں بنتی تھی، دھاندلی کے خلاف ہر فورم کر جائیں گے۔ اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان میں منتخب ایوان سجا ہوا ہے، 76 سال سے پرمننٹ طبقہ حکومت کر رہا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام کا مقصد ہے کہ وہ حکومت…

Read More

 راولپنڈی: ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی اعجاز ربانی کو قتل کر دیا گیا۔ جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا صبح 4بجکر 55منٹ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقتول قیدی اعجاز ربانی کے خلاف تھانہ سہالا اسلام آباد میں منشیات برآمدگی…

Read More