تازہ تر ین

راولپنڈی,انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت،رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا اور چینی غائب

راولپنڈی (شاہد ملک سے)
ضلعی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا اور چینی غائب ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مہنگائی نے پہلے ہی ہمارے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے، اب تو بچوں کو تین وقت کی روٹی نہیں دے سکتے ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز خبریں سروے کے دوران شہریوں ملک نذیر، اشفاق، صادق ،فیصل ، ملک عنصر، ملک افضل، ملک محبت ،شکور وغیرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹوروں کا صرف نام ہی رہ گیا ہے، اس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی، جن کے ریٹ لکھ کر لگائیں گے ہیں، وہ سٹور سے نہیں ملتی، ڈالڈ گھی کا ریٹ لکھ دیا گیا ہے، وہ ملتا ہی نہیں ہے، مضر صحت گھی رکھا گیا ہے، اس کو کوئی خریدیتا ہی نہیں، چینی بھی غائب ہے اور آٹا بھی غائب ہے،شہریوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا نہیں ملتا اور جو پرائیویٹ دوکانوں پر بھی جو آٹا مل رہا ہے، وہ انتہائی مضر صحت ے، اس کے کھانے سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں،شہریوں کے لیے سستا آٹا ملنا خواب بن کر رہ گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹوروں پر ایسی چیزیں رکھی گئی ہیں، جو خریدنے کے قابل نہیں ہیں، سٹوروں پر جو ریٹ لکھ کر رکھے گئے ہیں، ان میں ڈالڈ آئل 525 کلو جو ملتا ہی نہیں، من پسند آئل 423 روپے کلو جو استعمال کرنے کے قابل نہیں ہے، من پسند گھی 375 رویے کلو چینی 155 روپے کلو جو نہیں ملتی، آٹا 10 کلو 1420 روپے جو نہیں ملتا، جس سٹور سے ے، وہ انتہائی مضر صحت ے، اس کے کھانے سے انسان پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی مبینہ ملی بھگت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، افسران اپنے اپنے دفاتر سے باہر نکلتے ہی نہیں،



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv