Author: admin

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت پر کھلی کارروائی مکمل کرلی، تمام گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے، کونسل دستاویزات اور گواہوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے دے گی جبکہ کارروائی کے دوران جسٹس ریٹائر مظاہر نقوی کے گزشتہ روز کونسل کو لکھے گئے خط کا تزکرہ بھی ہوا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارت ہوا، جس میں جسٹس ریٹائر مظاہر نقوی کے خلاف دائر شکایات پر کارروائی کی گئی۔ سابق جسٹس مظاہر علی اکبر…

Read More

پشاور: پختونخوا اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا جالاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ دوران اجلاس ایوان میں موجود ارکان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسپیکر کی جانب سے بارہا خاموش رہنے کا کہا گیا، تاہم کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔ کے پی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ وقت سے تاخیر سے شروع ہوا تاہم ارکان کی تعداد کم تھی۔ بعد ازاں تلاوت قرآن پاک سے اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہوا، جس کے بعد اسپیکر نے…

Read More

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حکومتی بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ تین نکات پر مشتمل معاہدے میں بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل سے متعلق نکات بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی۔ معاہدے میں پہلا نکتہ ہے کہ انتظامی مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، دوسرا نکتہ یہ ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں آئین میں لکھ…

Read More

لاہور: پولیس نے عمران ریاض کو زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کی استدعا کے لیے انسدادِ دہشت گردی عدالت پیش کیا۔ عمران ریاض خان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمران ریاض خان کے وکیل اسد منظور بٹ، اظہر صدیق اور میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوگئے۔

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شکست دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد کامیاب امیدوار شہزادہ گستاسب نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف بھی اٹھا لیا۔

Read More

 کوئٹہ: پیپلز پارٹی کی جانب سے سرفراز بگٹی کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لیے نامزد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے کچھ دیر میں سرفراز بگٹی کے نام کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے امیدوار عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور پیپلز پارٹی کی امیدوار اسپیکر غزالہ بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ایوان مکمل نہیں اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جعلی مینڈیٹ لے کر آنےوالے اسپیکر انتخاب میں حصہ نہیں لےسکتے۔ ایوان مکمل نہیں ہے اس لیے اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوسکتا۔ ہماری خواتین کی سیٹیں مکمل نہیں ہیں آپ کیسے پراسس کو مکمل کرسکتے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اس ایوان میں گھس بیٹھیے موجود ہیں یہ ایوان مکمل نہیں ہے۔عالیہ حمزہ سمیت…

Read More

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے بچوں سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 29 فروری کو اعلان کیا کہ وہ رواں سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔ اس اعلان کے بعد، اب دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا پُرانا انٹرویو بھارتی میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اس جوڑی نے اپنے بچوں سے متعلق گفتگو کی تھی۔ دوران انٹرویو دیپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتی تو مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتی…

Read More

لاہور: 9 مئی کیسز پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل مکمل کرلیے، جس میں انہوں نے عمران خان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مختلف 7 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے مقدمے کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔ دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے پرائم منسٹر ہاؤس جلانے کے کیس میں اپنے دلائل مکمل کر لیے، جس میں انہوں…

Read More

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے راولپنڈی میں شیڈول ڈبل ہیڈر بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹس کے مطابق کل راولپنڈی میں دن کے وقت بارش کے 100 فیصد امکانات ہیں جبکہ رات کے اوقات میں 70 فیصد بارش متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ “ہفتے کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم بارش کا آغاز جمعہ کی شام سے شروع ہوسکتا ہے جو ہفتے تک جاری رہے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ’’آج سمجھ آگئی! کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کیوں نہیں آرہے‘‘ واضح رہے…

Read More

پشاور: پختونخوا اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کا جالاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ دوران اجلاس ایوان میں موجود ارکان اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر اسپیکر کی جانب سے بارہا خاموش رہنے کا کہا گیا، تاہم کارکن نعرے بازی کرتے رہے۔ کے پی اسمبلی کا اجلاس طے شدہ وقت سے تاخیر سے شروع ہوا تاہم ارکان کی تعداد کم تھی۔ بعد ازاں تلاوت قرآن پاک سے اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہوا، جس کے بعد اسپیکر نے…

Read More

پشاور: خیبر پختون خوا میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ کل رات تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز ہی سے گہرے بادل اور بوندا باندی جاری ہے۔ بارش، ہواؤں اور برف باری سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر میدانی علاقوں میں سردی لوٹ آئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برف باری کی صورت حال پر ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو رپورٹ جاری کر رکھی ہے۔ اُدھر سوات میں کالام…

Read More

اسلام آباد: مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے تھی۔

Read More