Author: admin

سیل فون اور الیکٹرک کاروں سمیت بہت سی جدید ترین مصنوعات کے بعد چین نے اب مغربی منڈیوں پر شراب کے ذریعے بھی یلغار کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بہت بڑے پیمانے پر تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ جمعہ کو مکاؤ میں پہلے وِن سگنیچر چائنیز وائن ایوارڈز کے انعقاد کا آغاز ہوا۔ اس پانچ روزہ ایونٹ میں شراب کے سات بڑے ماہرین سمیت انٹرنیشنل ججنگ پینل چین میں تیار کیے جانے والے شراب کے بہترین برانڈز سُونگھ کر اُن کے معیار کا تعین کریں گے تاکہ اُنہیں امریکا اور یورپ کی منڈیوں میں لانچ کیا جاسکے۔ چین کے…

Read More

سعودی عرب نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو بطور شاہی مہمان دورے کی دعوت دے دی ہے۔ گزشتہ دنوں لاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں عربی خطاطی والا لباس زیب تن کیے ہوئے خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے پاکستان میں سعودی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سعودی سفارتخانے میں خاتون پولیس افسر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔ جبکہ انہیں بتایا گیا ہے ان کے اور اہلخانہ کے دورہ سعودی عرب کے تمام اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے…

Read More

غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے نومولود بچے کو 9 دن بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے، بچے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق نومولود بچہ 9 دن سے ملبے میں موجود تھا،یسکیو عملے کو اطلاع ملنے پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے بعداسے صحیح سلامت نکال لیا گیا۔ نومولود بچے کی شناخت احمد نعیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے ایمبولینس نہ ہونے کے باعث گدھا گاڑی پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب…

Read More

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم بغیر مینڈیٹ کے چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ وسیع تر مفاد میں بات کی ہے۔ ہم چاہتے یہ ایسا الیکشن بنے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کو کوئی قبول نہیں کررہا۔ مینڈیٹ کے بغیروالا چور بیٹھا ہو تو احتجاج کرنا حق ہے۔ فارم 47 کی پیداوار کے…

Read More

گجرات: بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کے لیے شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریانا کے معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یکم مارچ یعنی آج سے ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مارچنٹ کی شادی کی پہلی تقریب ‘ایورلینڈ میں ایک شام’ کے عنوان سے رکھی گئی ہے جس میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ اور پاپ آئیکون ریانہ پرفارم کریں گی۔ امریکی گلوکارہ ریانا اپنی ٹیم کے ہمراہ…

Read More

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔ صدارتی انتخاب کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2مارچ کو دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4مارچ کو صبح 10 بجے کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 5مارچ کو دوپہر 12 بجے تک واپس لیے جا سکیں گے اور اسی روز دوپہر ایک بجے امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی۔ صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔ واضح…

Read More

نگراں حکومت نے جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ کردیا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق قمیت میں اضافے کے بعد فی لیٹر پیڑول 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ بین الاقوامی قیمتوں، امپورٹ پریمیئم اور ایکسچینج ریٹ میں معمولی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رکھی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس…

Read More

نیٹو نے لبنان سے تعلق رکھنے والی خاتون فرح دخل اللہ کو تنظیم کی نئی ترجمان مقرر کر دیا ہے، فرح دخل اللہ نے کئی عالمی اور معروف میڈیا اداروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ نارتھ اٹلانٹک آرگنائزیشن (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کی جانب سے فرح دخل اللہ کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ خطرات سے دوچار دنیا میں واضح اور بروقت مواصلات کے علاوہ میڈیا کے ساتھ روابط زیادہ اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ جبکہ لبنانی نژاد برطانوی شہری فرح دخل اللہ اب برطانیہ میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں،…

Read More

امریکی قانون سازوں نے صد جو بائیڈن اور وزیرخارجہ انٹونی بلنکن پر زور یا ہے کہ وہ پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونے تک نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے گریز کریں۔ تمام ڈیموکریٹس قانون سازوں نے اپنے مشترکہ خط میں پاکستان کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں انتخابات سے قبل اور بعد میں دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتخابات کے دن خلاف ورزیوں اور رکاوٹوں کے شواہد کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے سے پہلے ایک شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تمام…

Read More

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ معاشی معاملات میں غیر معمولی احتیاط لازم ہے۔ چین کے عزائم بہت خطرناک ہیں۔ اس معاملے میں ذرا سی بھی کوتاہی کسی بہت بڑے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے ایک تجزیے میں بتایا ہے کہ صدر بائیڈن امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں بہت تیزی سے لائی جانے والی چینی گاڑیوں کے حوالے سے بہت پریشان ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چین کی بنائی ہوئی گاڑیاں امریکا اور یورپ میں حساس نوعیت کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد اس کی ترسیل کے…

Read More

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کی ‘بیبو’ کرینہ کپور کو کاپی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ سوشل میڈیا پر سجل علی کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو شوبز انڈسٹری میں اپنے بہترین دوستوں اور پسندیدہ شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں سجل علی نے کہا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں میرا کوئی بھی اچھا دوست نہیں ہے، اُنہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور ٹرینڈ کو…

Read More

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنائی تاہم مختصر ہونے کے باعث سزا ایک ماہ کے لیے معطل کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ کے دوران اپیل دائر کرنے اور فیصلے کی کاپی وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ ایس پی فاروق بٹر کو عدالت نے کیس سے ڈسچارج کر دیا۔

Read More

اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے نئی حکومت پر زور دیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ نیا طویل المدتی معاہدہ جلد ہونا چاہیے تاکہ حکومت اصلاحات کرسکے۔ معاشی جائزہ رپورٹ میں ایک نوٹ میں انھوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اعتماد کی حالیہ بحالی سے دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جوکہ پہلی سہ ماہی میں2.1 رہی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت جن بڑے مسائل کا سامنا ہے، ان میں ایک بڑھتے ناپائیدار قرضوں کا حجم ہے۔ نئی حکومت پر لازم ہے کہ…

Read More