Author: admin

کراچی: فرٹیلائزر مینو فیکچررز کیلیے گیس کی قیمتوں میں تفریق سے مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا ہورہا ہے تاہم حکومت کو یوریا کی قیمتوں میں استحکام لانے اور زائد ریونیو سے فائدہ اٹھانے کیلیے کھاد بنانے والے کمپنیوں کے درمیان موجودہ قیمت کے امتیاز کو دور کرنا ہوگا۔ ٹاپ لائن سیکیوریٹیز کی رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے فرٹیلائزر سیکٹر میں تفریق پیدا ہوگئی ہے کیونکہ حکومت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے نیٹ ورکس پر چلنے والے فرٹیلائزر مینوفیکچررز کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے انڈسٹری…

Read More

ڈھاکا: بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی وزیر صحت سمانتا لال کا کہنا ہے کہ آگ ڈھاکا کے متمول علاقے میں واقع بریانی کے ریسٹورنٹ میں لگی ۔ آگ سے 40 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن کا برن اسپتال میں علاج جاری ہے۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ بریانی ریسٹورنٹ میں لگی جس نے 7 منزلہ عمارت کے اوپر والے فلورز کو بھی لیپٹ میں لے لیا۔ آگ میں گھرے 75 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ فائرفائٹرز نے 2…

Read More

کراچی: ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی تنزلی کو بریک نہ لگ سکا۔ سابق قومی کپتان ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔ کیوی بولرز کی آسٹریلیا کے خلاف مایوس کن پرفارمنس کا فائدہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے اٹھالیا، دونوں بالترتیب 18 ویں اور 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Read More

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کردی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کا ووٹ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کرلیا لیکن وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، مسلم لیگ ن نے مرکز میں ایم کیوایم کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کے لئے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18 ویں ترمیم کو مزید تقویت…

Read More

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ثبوت لے کر سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جائیں گے اور ثبوت پیش کریں گے کہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی ۔ شعیب شاہین کا کہنا…

Read More

اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ اس سلسلہ میں شیڈول مرتب کر لیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کا انتخاب بروز اتوار 3 مارچ کو ہو گا، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 2 مارچ دوپہر 2 بجے تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اسی روز 3 بجے تک کر لی جائے گی، قومی اسمبلی اجلاس میں 3 مارچ بروز اتوار وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے شیڈول کے مطابق ممبران قومی اسمبلی اپنے مسلم ارکان میں سے ایک ممبر کو وزیراعظم منتخب کریں گے۔ شیڈول کے…

Read More

  واشنگٹن: امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں معاشی استحکام کے حصول کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام جاری رکھے۔  محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا  کہ ’’امریکا قرضوں اور مالی امداد کے شیطانی چکر سے آزاد ہونے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔‘‘ ترجمان محکمہ خارجہ کا بیان پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ارسال کیے گئے مراسلے متعلق ایک سوال کا جواب میں سامنے…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر علی خان پارٹی کے بلامقابلہ چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ تین صوبائی صدور کا انتخاب بھی بلامقابلہ عمل میں آیا۔ پی ٹی  آئی  کے مرکزی سیکریٹریٹ کی جانب سے  جاری اعلامیے کے مطابق شیڈول انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینلز کا اعلان کردیا گیا ہے بیرسٹر گوہر،  عمر ایوب کے مقابلے میں مرکز میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈا پور کا پینل، سندھ میں حلیم عادل شیخ اور پنجاب میں راشد یاسمین…

Read More

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے13 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 166 رنز کا مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور میں حاصل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شرفین ردر فورڈ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ شرفین ردفورڈ او عقیل حسین کے درمیان 80 رنز کی شراکت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے 52، سعود شکیل 24، کپتان رائلی روسو 5، سرفراز…

Read More

 اسلام آباد:  نگراں حکومت نےپیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، ڈیزل کی  قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے جاتے جاتے ایک بار پھرپیٹرول کی قیمت  بڑھا دی، پیٹرول کی  فی لیٹر قیمت میں  چار روپے 13   پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد  فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 279  روپے 75  پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 287  روپے 33  پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق  رات 12 کے بعد…

Read More

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپنے نامزد کردہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے لیے ووٹ مانگ لیے۔   عمرایوب، اسد قیصر اور جنید اکبر پر مشتمل پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کے ملکر چلنے کو خوش آئند قرار دیا۔ ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہے، اسد قیصر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم فارم 45…

Read More

ایک طرف کراچی سمیت سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تو دوسری جانب گوادر میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے، آج ہونے والی بارش 27 فروری کو ہوئی بارش سے کئی گنا تیز ہے۔ جس کے بعد بلوچستان کی نگراں حکومت نے شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ گوادر کا پورا شہر پہلے ہی 27 فروری کو ہوئی بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سینکڑوں مکانات و چار دیواریاں گر چکی ہیں، لوگ بے یار و مدد گار ہیں۔ سیکڑوں لوگ اپنے عزیز و اقارب کے یہاں پناہ لینے پر مجبور…

Read More

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فوجوں نے یوکرین جنگ میں شامل ہوا تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ روس کسی کو بھی اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ صدر پوتن نے مزید کہا کہ روسیوں کی اکثریت یوکرین میں خصوصی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتی ہے۔ مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ روسی فوجیں اعتماد کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں اور نئے…

Read More