تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کے عام انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا، سینیٹ انتخابات 3 اپریل کو کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے شیڈول کی حتمی منظوری چیف الیکشن کمشنر اور ممبران دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ایوان بالا کو خیر باد کہہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv