- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
Author: admin
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے حیدر ٹینک پائلٹ پراجیکٹ کی رول آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام، حکومت پاکستان، پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور ایچ آئی ٹی کے حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ایچ آئی ٹی نے اپنے نئے ٹینک حیدر کی نقاب کشائی کی۔ ثینک کو NORINCO چین اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں…
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کور کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیہ کی مکمل تائید کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے 9 مئی میں ملوث لوگوں کا تعین کیا جائے، امریکا میں کیپیٹل ہل حملہ میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کو پکڑا گیا تھا۔ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ سانحہ 9 مئی پر ابھی تک جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا گیا؟ کسی…
کوئٹہ: بلوچستان سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی 3نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں کے جمع کرائے گئے12 میں سے 10 کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے عبد القدوس بزنجو، آغا شکیل درانی، طارق مسوری اور میر حیر بیارکے کاغذات منظور کرلیے گئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بی اے پی کے مبین خلجی اور کہدہ بابر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔ آر او نے جمیعت علمائے اسلام کے عبدالشکور اورآغا محمود، ن لیگ کے دوستین ڈومکی اور میر خان کرد کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے۔
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران بغیر پیشگی اجازت کے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب مارات کی وزارت اقتصادیات نے ہدایت جاری کی ہیں کہ رمضان میں کھانا پکانے کے تیل، انڈے، دودھ، چاول، چینی، مرغی، پھلیاں، روٹی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے پر پابندی ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات میں مانیٹرنگ اینڈ فالو اپ سیکٹر کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری عبداللہ سلطان الفان الشمسی نے کہا کہ ان اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو تو پہلے وزارت…
اسلام آباد: ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں اس حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیں فیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50 سال لگ گئے۔ کیا عمران خان کے فئیر ٹرائل کے لیے بھی قوم کو 50 سال انتظار کرنا ہوگا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں عدالتی رائے صرف اسی صورت میں معنی خیز ہو…
اسلام آباد: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے۔رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کردیا۔پشاور ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جمیعت علماء اسلام، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی پارٹیوں کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں، مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل نشستوں کے تناسب سے دی جاتی ہیں لیکن سنی اتحاد کونسل کو نشستیں نہیں دی گئیں، الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستیں الاٹ کی جاسکتی ہیں۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پوچھا کہ یہ کیس…
واشنگٹن: نوماڈ کیپیٹلسٹ کی طاقتور ترین پاسپورٹس کی سالانہ فہرست میں اس سال سوئٹزر لینڈ پہلے نمبر پر براجمان ہے جو گزشتہ برس اس منصب سے ایک نمبر پیچھے تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے پاسپورٹ رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بناتے ہوئے دوسرے سے پہلے نمبر پر آگیا جس کے پاسپورٹ پر 176 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کیا جا سکتا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر آئرلینڈ ہے جس کے پاسپورٹ پر 175 ممالک میں ویزے کے بغیر جایا جا سکتا ہے۔ تیسرے نمبر پر پرتگال جب کہ چوتھے نمبر پر لگسمبرگ اور فن…
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ کے بھٹو صدارتی ریفرنس رائے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 44 سال کے بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے، غلطیوں کی درستگی سے ہم ترقی کر سکیں گے۔ بھٹو صدارتی ریفرنس کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بلاول نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس پر رائے سنا دی ہے، عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ بھٹو کو آئین کے مطابق مصنفانہ ٹرائل نہیں ملا اور ان کے خلاف مقدمہ قانون کے…
ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چیٸرمین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اکرم ساہی دس سال سے زاٸد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے۔ اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔ اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گٸے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔ شجر عباس اور جعفر اشرف…
اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے اس وقت حالت ماتم میں ہیں جن کا کام انتشار پھیلانا ہے اگر اپوزیشن نے امن خراب کرنے کی کوشش کی یا عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی تو میں برداشت نہیں کروں گی۔ یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلی میں پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چیف سیکریٹری اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں میں نے قوم سے…
راولپنڈی: عدالت نے شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق پٹیشن پر سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 2 بجے تک کا وقت ہے، عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کریں کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ جسٹس صداقت…
ممبئی: بھارتی گلوکارہ چنمئی سری پدا نے ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گلوکارہ چمنئی سری پدا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر تمام بھارتی اس وقت فخر کر سکتے ہیں جب ‘چند’ بھارتی اولمپک تمغہ جیتتے ہیں تو تمام بھارتیوں کو اس وقت بھی شرم آنی چاہیے جب ‘چند’ بھارتی مرد کسی غیرملکی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی اجتماعی زیادتی کا…
