تازہ تر ین

جمعیت علماء اسلام پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہوگا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) پنجاب کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن آج لاہور میں ہوگا۔

کنونشن سے مولانا فضل الرحمان، جے یو آٸی کی مرکزی قیادت اور سینٸر قانون دان خطاب کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی حافظ غضنفرعزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک کے حوالے سے اگلے لاٸحہ عمل کا اعلان کریں گے، کنونشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ کنونشن میں سینٸر قانون دان جے یو آٸی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے، تحریک کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان وکلاء سے مشاورت بھی کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv