لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 6 جولائی کو روانہ ہو رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیم کی تیاری بہترین ہے۔ سیریز میں اچھے نتائج آئیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں وکٹیں اسپنرز کے لیے سازگار ہیں۔ پاکستان کے پاس اچھا اسپن اٹیک ہے۔ ساجد خان نے اپنے ایکشن میں تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ بھی فارم میں واپس آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فارم اور فٹنس پر بہت محنت کی ہے۔
بابر اعظم نے کہا پاکستان کا فاسٹ اٹیک بھی بہت اچھا ہے۔ بیٹسمین فارم میں ہیں۔ سیریز میں اچھے نتائج دیں گے۔اپنی بیٹنگ پر محنت کر رہا ہوں تا کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی پہلے نمبر پر آ سکوں۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں جیسے ٹریک ہوتے ہیں اس کے عین مطابق یہاں پر تیاری کی ہے۔ کوشش کرینگے کہ باولرز بیٹسمین پر دباو برقرار رکھیں۔ ہر چیز کو ٹائم لگتا ہے۔ ٹیسٹ میچ میں صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں ہدف تعاقب کرنے کی کوشش کی تھی۔ یونس خان اور مصباح الحق کے جانے کے بعد ہم لوگ اب ٹیسٹ میں ٹریک پر آتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو سیریز میں کھلانا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔
واضح رہے کہ شان مسعود اس وقت انگلش کاؤنٹی میں سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔انہوں نے ڈربی شائر کی طرف سے 13 اننگز میں 1074 رنز بنائے جس میں 3 سنچریز، 2 ڈبل سنچریز اور 4 ففٹیز شامل ہیں۔ شان مسعود کو بہترین فارم کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں موقع نہیں ملا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

