تازہ تر ین

اٹک پولیس نے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اینکر پرسن عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔عمران ریاض خان کو اسلام آباد میں ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اپنی گرفتاری سے قبل انہوں نے گاڑی میں ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروایا اور کہا کہ ان کے خلاف تمام حربے آزمائے گئے ، اب گرفتاری کا حربہ رہ گیا تھا، وہ بھی کرلیا گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر آواز اٹھائیں اور اپنا کام کرتے رہیں۔ صحافی اپنا کام بالکل نہ چھوڑیں۔عمران ریاض کے مطابق وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی ضمانت میں توسیع کیلئے وفاقی دارالحکومت جا رہے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv