Author: admin

لاہور: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز کے سفیر نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، ووٹر پلمپ نے چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ قذافی سٹیڈیم آمد پر رمیز راجہ نے ڈچ سفیر کا استقابل کیا، چیئر مین پی سی بی اور ووٹر پلمپ کی ملاقات میں انٹرنیشنل ٹیموں کی پاکستان آمد اور قومی ٹیم کے اگست میں دورہ نیدر لینڈز کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں نیدرلینڈز سفارت خانے اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، پاکستان اپنی پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پر جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پارکنگ ایریا میں قربانی کے جانور باندھنے پر دو افراد میں جھگڑا ہو گیا، تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارشوں سے ہلاکتیں ہوئیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ موسلادھار بارشوں کے سبب صوبے بھر میں تین سو سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا جس کے بعد مزید نقصانات سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیز بارش کے سبب کنل ار تمبو سمیت کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، کئی علاقوں میں برقی رو معطل ہونے کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا…

Read More

سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے 6 ماہ میں 140 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا جا رہا ہے۔ رواں سال شہید ہونے والوں میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے جنہیں گھروں سے نکال نکال کر تشدد اور فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ بھارتی افواج کی جانب سے کالے قانون کے تحت 854 افراد کو گرفتار اور 34…

Read More

کرناٹک : (ویب ڈیسک) ٹوئٹر نے بے جا پابندیوں کے خلاف اور غیر آئینی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ٹوئٹر نے مودی حکومت کے خلاف کرناٹک ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت حکومت کے پاس اس طرح کے احکامات دینے کا اختیار نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے ٹوئٹر کو اپنے خلاف جاری احتجاج اور مظاہروں سے متعلق پوسٹیں ہٹانے کا حکم اور اپوزیشن رہنماؤں کے اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے مودی سرکار نے ٹوئٹر پر…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں بادل برس پڑے، وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کے سبب نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہو گیا، کورنگی،ملیر، بلدیہ اتحاد ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں بادل کھل کر برسے۔ شہر قائدؒ میں بارش کے باعث حادثات میں بھی پیش آئے، اعظم بستی میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص جان سے گیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں گھر کی بارش کے باعث دیوار گرنے سے 14سالہ امان…

Read More

ٹھٹھہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان سے آنے والہ بارش ریلے نے ضلع ٹھٹھہ کے کوہستانی علاقوں میں تباہی مچا دی۔ رپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقوں سے آنیوالے برساتی پانی سے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب آپ اور ڈاون ٹریک سخت متاثر ہوئے، دونوں ٹریک کے مختلف مقامات سے برساتی پانی مٹی اور پتھر بہا کر لے گئے۔ تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثر ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ آپ اور ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت مکمل بند کر دی گئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) سپیکر کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ،ایک ہی مقام پر اجلاس کےلیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کا ایک ہی اجلاس، ایک ہی تاریخ، ایک ہی وقت ہوگا مگر 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے، سپیکر پرویز الہی نے 22 جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا، ڈپٹی سپیکر نے بھی وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلیے اسمبلی اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ دوست مزاری نے بھی 22جولائی کو شام 4 بجے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے، اس سے قبل ایوان اقبال اور…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹیوں کے انتظامی محکموں کو 6 ماہ قبل تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت دے دی۔ گورنر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے متعلقہ انتظامی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی آسامیوں پر بروقت تقرری جامعات میں تعلیمی، انتظامی امور کو مئوثر طور پر چلانے کے لیے…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنے والے بھارتی طیارے کو مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد نئی دہلی روانہ ہوگیا، پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کے انجن کی خرابی دورکی۔ بوئنگ 737 طیارے نے گزشتہ روز فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا، سی اے اے کے مطابق طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ جنہیں کھانا وغیرہ بھی فراہم کیا گیا تھا۔ رات کو ہی ممبئی سے دوسرے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ آمد ہوئی تھی جس میں مسافروں کو دبئی روانہ…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے ایران کے لیے خصوصی ایلچی راب میلی نے خبردار کیا ہے کہ ایران چند ہفتوں میں جوہری بم بنا سکتا ہے۔ راب میلی کا کہنا تھا کہ تہران نے ابھی تک جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا لیکن انہوں نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام میں ملک کی تشویش ناک پیش رفت کی ہے۔ اس لیے جلد فیصلہ کرنا ہو گا ورنہ کسی بھی وقت جوہری معاہدہ ماضی کا قصہ ہو جائے گا۔ امریکی ایلچی نے ایران پرالزام لگایا کہ وہ ایسے مطالبات کر رہا ہے جن کا تعلق جوہری معاہدے سے نہیں ہے۔…

Read More

لیبیا : (ویب ڈیسک) مالی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتی لیبیا کے ساحل پر ڈوب گئی، حادثے میں بائیس تارکین وطن ہلاک جبکہ 61 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ مالی کی وزارت اوورسیز کے مطابق مرنے والے بائیس افراد تارکین وطن کے اس گروپ کا حصہ تھے جو بائیس جون سے ایک پریشان کن جہاز پر پھنسے ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیموں نے اکسٹھ افراد کو زندہ بچا لیا ہے جن کو طبی امداد کیلئے لیبیا کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یو این او رپورٹس کے مطابق نائجر…

Read More

پشاور: (ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر پشاورمیں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، گرم مصالحہ کی قیمت 900 سے بڑھ کر 1200 فی کلو ہو گئی۔ سرخ اور کالی مرچ، لونگ ، دھنیا اور دیگر کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ عید الاضحٰی کی آمد کے موقع پر پشاور میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ سے شہری پریشان ہوگئے۔ زیرہ 600 روپے فی کلوسے بڑھ کر 850، خشک دھنیا 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ کالی مرچ 300 روپے اضافے کے…

Read More