لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ایک کتے نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا اور اب بھی وہ ان کا خیال رکھ رہا ہے۔
لیبریڈور نسل کے ایک رحم دل کتے، فریڈ نے ماں کے غائب ہونے پر بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔
ماؤنٹ فیشے کاسل، ایسیکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک غائب ہوگئی اور چھوٹے بچے پریشان تھے۔ یہاں اس نے بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔ اگرچہ کتے کا مالک ان بطخ کے بچوں کو کھلاتا ہے لیکن فریڈ بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کبھی انہیں آغوش میں لیتا ہے تو کبھی پیٹھ پر سوار کرا کے سیر بھی کراتا ہے۔
جانوروں کے رویے کے ماہرین کہتے ہیں کہ قدرت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھے گئے ہیں جب کتوں نے کسی پرندے کا اتنا خیال رکھا ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ فریڈ کے اس برتاؤ کو عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملی اور اس کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
2018 کی ایک رات بطخ کے سارے بچوں کو ان کی ماں چھوڑ کر کہیں چلی گئی تھی جس کے بعد کتے نے انہیں دوست بنا لیا اور دن کا غالب حصہ انہیں کے ساتھ گزارتا ہے۔ تاہم کتے کے مالک نے بتایا کہ بطخ کے بچے بڑے اور خودمختار ہونے پر الگ کر دیے جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

