تازہ تر ین

یوٹیوبر نے آدھے پہیے پر چلنے والی سائیکل بنالی

ماسکو: (ویب ڈیسک) ہم سب نے سائیکل چلائی ہے اور ہمیشہ اس میں دو پہیے دیکھے ہیں لیکن روسی یوٹیوبر اور موجد نے اپنی سائیکل کے پچھلے ٹائر کاٹ کر اسے دو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا اور ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دو ٹکڑوں والا پہیہ ایک مکمل وھیل جیسا ہی بہتر ہے۔
یوٹیوبر اور بغیر چین کی سائیکل جیسی ایجادات کرنے والے سرگائی گوردائیو نے اپنی نئی اختراع سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے پہیے کو ٹائر، فریم اور ٹیوب سمیت کاٹ کر انہیں اس ترتیب میں رکھا ہے کہ نصف ٹائر جیسے ہی گھوم کر ختم ہوتا ہے ویسے ہی اگلا ٹکڑا زمین پر لگتا ہے اور سائیکل چلتی رہتی ہے۔
سرگائی نے دکھایا کہ ٹائر اور رمِ سمیت پہیے کو دو ٹکڑوں کو کاٹ کر بھی سائیکل چلائی جا سکتی ہے۔ لیکن ان کی یوٹیوب ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل کے پچھلے ٹائر کو کاٹ کر اسے دو نصف ٹائر والی انوکھی سواری میں ڈھالنا کس قدر مشکل کام ہوتا ہے۔
دوسری جانب ایک اور پہیے کے لیے فریم کو وسیع کرکے چین بھی بہتر بنائی گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرگائی نے یہ کام مشہوری کے لیے کیا ہے۔ اس پر خود سرگائی نے بتایا کہ وہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ٹائر کاٹ کر اس کے دوحصوں پر سائیکل دوڑائی جا سکتی ہے۔
تاہم سرگائی کو اس کی ڈیزائننگ پر داد تو دی جا سکتی ہے کیونکہ اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv