تازہ تر ین

عمران خان نے کال دی تو ملک نئے بحران میں داخل ہوجائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کال دی تو تباہ حال ملک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے دھونس دھاندلی اور ناجائز گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور ووٹ کو عزت دینے والے ووٹ کو لاہور کے اندر ذلیل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہارنے سے زیادہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور انارکی پھیلانا بری بات ہے جبکہ قوم کے جذبات کی مزید توہین نہ کی جائے۔ کرپشن، مہنگائی کی ڈسی قوم پہلے ہی حکومت سے نفرت کی انتہا پر ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے کال دی تو تباہ حال ملک نئے بحران میں داخل ہو جائے گا اور آپ جو کھیل کھیلنے جا رہے ہیں اس میں خود دھنستے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کو عزت دیں اور ووٹ کو عزت دیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv