تازہ تر ین

پالتو کتے نے گھر کے پاس موجود ریچھ کو بھگا دیا

لندن: (ویب ڈیسک) گھر کے پالتو کتے نے گھر کی اطراف پھٹکنے والے ریچھ کا پیچھا کرکے اسے دور بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
یہ واقعہ برطانوی علاقے نیوہیمپشائر میں پیش آیا ہے جس میں گھر کی گھنٹی کے ساتھ لگے کیمرے نے سارا منظر عکس بند کیا ہے۔ اس میں پورش نسل کا ایک کتا دیکھا جاسکتا ہے جو گھر کے مالکان نے پال رکھا تھا۔ وفادار کتے نے خطرے کو بھانپتے ہوئے ریچھ کو گھر کے قریب نہیں آنے دیا۔
3 سالہ کتے کا نام تھور ہے جو پوری قوت سے بھالو پر بھونک رہا ہے اور آگے بڑھ کر اسے دھمکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو کے مطابق کتے نے جب دیکھا کہ ریچھ ڈر گیا ہے تو اس نے سیڑھیوں سے ہٹ کر اسے بھاگنے کا موقع دیا اور کافی دور تک اس کا پیچھا کرتا رہا۔
اس طرح کتے نے بہادری سے ریچھ کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv