تازہ تر ین

سپریم کورٹ نے نام نہاد سازشی بیانیے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کردی، اسفندیار ولی خان

پشاور: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نام نہاد سازشی بیانیے کے جھوٹا ہونے پر مہر ثبت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی سیاست چمکانے کیلئے نعرہ چاہئے تھا، اس لئے امریکی سازش کا بیانیہ رچایا گیا۔
بزرگ سیاستدان اسفند یار ولی خان نے کہا کہ عدالت نے سابق وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی ا سپیکر اورسابق وزیرقانون کو آئین شکن قرار دے دیا، پارلیمان کی بالادستی اور آئین کے تقدس کیلئے اب پارلیمنٹ کو ہی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوگی، جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی، پاکستان کو مضبوط جمہوریت کی ضرورت ہے۔
اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جس نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی تضحیک کی، جھوٹے نعروں پرعوام کو مزید دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv