Author: admin

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) محققین نےصحت کی نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ واچ طرز کا ایک گیجٹ بنایا ہے جس کو فعال ہونے کے لیے بیرونی ذرائع سے توانائی یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ خود کو توانائی دینے والا یہ آلہ، جس کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اِروائن کی ایک ٹیم نے بنایا ہے، اپنے پہننے والے کی نبض کو دیکھنے کے ساتھ قریبی اسمارٹ فون کے ساتھ رابطہ بھی قائم کر سکتا ہے۔ اس گیجٹ کو دی جانے والی توانائی اس کی کلائی کی پٹی میں موجود اینرجی جنریٹرز کو تھپک کر بنائی جاسکتی ہے۔ یہ جنریٹرز سینسر سرکٹری اور…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 1705 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 41 ہزار 1 سو روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے کم ہوکر 120970 روپے ہو گئی ہے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان ملوث ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد واقعہ کو لسانی رنگ نہ دیا جائے کیونکہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ کل کے واقعہ میں ایک سیاسی جماعت کے کچھ عناصر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ امن و امان خراب ہوں جبکہ باقی سب امن چاہتے ہیں اور چند…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے ریکوری آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگایا گیا۔ خلیفت کے پہاڑوں کے قریب کھوسٹ کے مقام پر دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہو گئے۔ فورسز کی بھرپور کارروائی میں بلوچ لبریشن…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے طیبہ گل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ اور معاملے میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کے تحریری فیصلے کا خیر مقدم کیا،…

Read More

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ ہوگا۔

Read More

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن نہ ہوئے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زین قریشی کی 13 جولائی کی ریلی کامیاب رہی جس پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آدھا الیکشن گزر گیا اور آدھا پولنگ کے دن رہ گیا۔ اب نتائج کے حصول کے بغیر کوئی پولنگ سے نہ جائے۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے ضمنی انتخابات میں پنجاب کے 7حلقوں میں پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 7حلقوں میں سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا جس کے بعد راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ اور جھنگ کے دو حلقوں میں فوج اور رینجرزکو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی بارے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئین شکنی کے مرتکب افراد کیخلاف آرٹیکل6کے تحت کارروائی کے لیے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کا آئین پاکستان کے تحفظ کا فیصلہ قابل تعریف ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین شکنی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کی ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور فواد چوہدری نے دانستہ طور پر آئین شکنی کی،صدر عارف علوی ،عمران خان اور اسد قیصر بھی آئینی شکنی کے مرتکب ٹھہرائے گئے ہیں۔…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج طاہر محمود کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس کے دوران چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لیکر فرار ہو گئے۔ تھانہ گولڑہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور پچپن لاکھ روپے نقد، پندرہ ہزار امریکی ڈالر، چار ہزار پاؤنڈ ، 19 تولے سونا لے اڑے۔ سیشن جج کے گن مین کی درخواست پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سیشن جج چھٹی پر اپنے گاؤں مانسہرہ گئے ہوئے تھے، گن مین کھانا لینے کیلئے گیا تو واپسی پر واردات کا انکشاف ہوا۔

Read More

پیرس : (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 12ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے برائنسن سے الپ ڈی ہیوزتک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو165.5کلو میٹر پہاڑی پر محیط تھا۔ 22 سالہ برطانوی سائیکلسٹ تھامس پڈکاک نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165.5 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 55منٹ اور 24 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، 30 سالہ جنوبی افریقن سائیکلسٹ لوئس مینٹجیس نے ریس میں دوسری جبکہ 37 سالہ برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم نے تیسری…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف قومی ہاکی ٹیم غیرملکی ٹرینر اور گول کیپر کوچ کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلوی ٹرینر ڈینئل بیری اور ڈچ گول کیپر کوچ باب ویلڈف واپس چلے گئے ہیں، غیر ملکی کوچز نے اپنی مصروفیات کے بارے میں پہلے ہی پی ایچ ایف کو آگاہ کر دیا تھا۔ ڈینئیل بیری نے ایک سپورٹس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی جبکہ باب ویلڈف بھی صرف دو ہفتوں کے لیے پاکستان آئے تھے۔ دونوں غیرملکی کوچز کامن ویلتھ گیمز کی ٹیم مینجمنٹ میں بھی شامل نہیں تھے، ویزہ مسائل کی…

Read More