سرگودھا: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے نواحی علاقے ہاتھی ونڈ میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد اسلم، نواز اور شاہد عمران کے نام سے ہوئی۔
واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کے مابین شروع ہونے والا معمولی جھگڑا مسلح تصادم کی صورت اختیار کر گیا۔ فائرنگ میں تینوں جاں بحق ہونے والے اور زخمی آپس میں بھائی ہیں۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ کے مطابق کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

